وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے استفسار کیا ہے کہ اگر صوبے خود ملکوں سے بات کریں گے تو پھر وفاق کا کیا کام رہ جائے گا؟

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں امیر مقام اور پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے اظہار خیال کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی ذمہ دار عہدے پر آئے تو ذمہ دارانہ بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بتانا چاہیے تھا کہ صوبے میں امن کیسے لانا ہے؟ انہیں صحت اور تعلیم سے متعلق بھی بات کرنی چاہیے تھی۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی وزارت اعلیٰ کی حلف برداری سے قبل ہی اعلان جنگ کردیا ہے، صوبے اگر خود ممالک سے بات کریں گے تو پھر مرکز کہاں ہے؟

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیس لڑیں، بے گناہی ثابت کریں اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کرالیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وفاق صوبائی اخراجات مطالبے سے پہلے آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لے: رضا ربانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کی دسمبر کے پہلے ہفتے میں میٹنگ ہونے والی ہے، وفاقی حکومت کو صوبوں کو وفاقی اخراجات بانٹنے کے مطالبے سے پہلے آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لینا چاہیے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اندرونی مالیاتی کنٹرولز، اندرونی و بیرونی آڈٹ سسٹم کی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے، آئی ایم ایف نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انتظامیہ کے تابع ہونے کی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔

رضا ربانی نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے پارلیمانی نگرانی کی صلاحیت اور کردار بھی ناکافی ہیں، وفاقی حکومت نے 2019ء کے پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ پر بھی عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل براہِ راست پارلیمنٹ کو رپورٹ نہیں کرتے، وہ ایک وفاقی سیکریٹریٹ، وزیرِاعظم اور صدر کے ذریعے رپورٹ کرتے ہیں، رپورٹنگ کا یہ بالواسطہ ڈھانچہ واضح طور پر عمل کی آزادی اور غیر جانبدارانہ پن کو مجروح کرتا ہے۔

سابق چیئرمین سیینٹ نے کہا کہ انتظامیہ آئین کے تحت یا اس کے ذریعے کام کرنے والے تمام اداروں، بشمول عدلیہ پر اپنا کنٹرول مسلط کرنا چاہتی ہے، وفاقی حکومت ان وزارتوں کو منتقل کرے جو اٹھارہویں ترمیم کے نتیجے میں تحلیل ہونا تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاق پر اربوں روپے کرپشن کا الزام
  • وفاق اورصوبے نے حیدرآباد کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے، سنی تحریک
  • سہیل آفریدی نے اچھے کام کیے تو ہم حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • گلگت، نگران وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے بعد وفاقی وزیر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو
  • پروین شاکر کا عصرِ حاضر کی شاعرات میں بلند مقام ہے‘ پروفیسر حسین فاطمہ
  • آواز کی لہروں سے جاسوسی، ویڈیو کانفرنسنگ میں پرائیویسی پر حملے کا نیا طریقہ
  • وفاق صوبائی اخراجات مطالبے سے پہلے آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لے: رضا ربانی
  • وفاق صوبوں کو اخراجات بانٹنے کے مطالبے سے پہلے آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لے: رضا ربانی
  • وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام گلگت پہنچ گئے
  • ہر عورت کو خوف و تشدد سے پاک زندگی ملنی چاہیے، صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام