ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے محکمہ تخفظ ماحولیات کا اہم اقدام
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
محکمہ تخفظ ماحولیات نے زیر زمین اور فضائی الودگی روک تھام کیلئے اقدام کے حوالے سے ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ تخفظ ماحولیات نے گھروں کے ہر سیوریج سسٹم کے ساتھ زیر زمین پانی کی ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے جدید سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پرائیویٹ اورسرکاری ہاوسنگ سوسائٹیوں کو اس امر کا پابند کیا جائے گا۔ سوسائٹئی کے اندر آٹھ کنال زمین پر سیوریج پانی کو ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے پلانٹس لگایا جائے گا۔ مقصد زیرزمین اورفضائی الودگی کو دور کرنا اورزیر زمین پانی کی سطح بھی بلند کرنا ہے۔ ذرائع تخفظ ماحولیات کے مطابق آئندہ بننے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے مشروط کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے بعد ہاوسنگ سوسائٹیز کو ایک ایکٹر زمین ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے مختص کرنا پڑے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کے اس اقدام سے الودگی کنٹرول ہونے میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تخفظ ماحولیات
پڑھیں:
روزی خان بڑیچ کا ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خوش آئند اقدام
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملازمین عدالتی نظام کا اہم ستون ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملازمین کا احترام اور مالی تحفظ یقینی بنائیں گے، پنشن برانچ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی سمت تاریخی پیش رفت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ نے ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خوش آئند اقدام اٹھا لیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں پنشن برانچ کے قیام کے ثمرات ظاہر ہونے لگے، ریٹائرڈ ملازم کو صرف 10 دن بعد تمام پنشن واجبات کی ادائیگی کر دی گئی۔ چیف جسٹس روزی خان بڑیچ کی جانب سے ریٹائرڈ ملازم کو شیلڈ اور تحفہ پیش کیا گیا، تقریب میں رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی اور دیگر عدالتی افسران نے شرکت کی۔
چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملازمین عدالتی نظام کا اہم ستون ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملازمین کا احترام اور مالی تحفظ یقینی بنائیں گے، پنشن برانچ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی سمت تاریخی پیش رفت ہے۔