لندن کے مشہور سنیما میں خوفناک آتشزدگی‘ شہریوں کودور رہنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے بعد حکام نے شہریوں کودور رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا ۔ سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھویں کی بڑی مقدار پھیلنے لگی تھی، جس کے بعد شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ آگ کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوا اور متعدد شاہراہیں بند کر دی گئیں۔حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الہان عمر کی پاکستانی اسکارف پہنے ویڈیو وائرل
سیاسی میدان میں بے باک اظہارِ رائے کے لیے مشہور امریکی کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر کو حال ہی میں پاکستانی اسکارف پہنے ہوئے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر الہان عمر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو اُنہوں نے فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے مشہور سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر فیروز خان زدران کو دیا ہے۔
فیروز خان زدران نے الہان عمر سے ان کے لباس کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں اُنہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ اسکارف، میں نے پاکستان سے لیا تھا۔
pic.twitter.com/pxvdEcx1pW
— newsandcurrentaffairs (@newsandcur1985) October 3, 2025
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میری یہ پینٹ بہت ہی سستی ہے، انگوٹھیاں اور ہار عمر نامی برانڈ کا ہے اور بریسلیٹ میں نے ورجن آئی لینڈ سے لیا تھا۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ الہان عمر کا تعلق صومالیہ سے ہے اور وہ اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے بھی مشہور ہیں کیونکہ ان کا انتخاب ہمیشہ ان کی تہذیب، انفرادی شخصیت اور ہمت کی عکاسی کرتا ہے۔
اُنہوں نے انٹرویو میں سیاسی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکا کے صدر مجھے امریکا سے نکال کر واپس صومالیہ بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے میں تھوڑا سا دباؤ محسوس کر رہی ہوں۔
الہان عمر نے کہا کہ لیکن ڈونلڈ ٹرمپ غلط انسان کے ساتھ الجھ رہے ہیں، کیونکہ مجھے مینیسوٹا کے شاندار لوگوں کی حمایت حاصل ہے جنہوں نے مجھے اپنی نمائندگی کے لیے منتخب کیا۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں صومالیہ میں پیدا ہوئی تھی، 8 سال کی عمر میں صومالیہ چھوڑ دیا تھا اور 12 سال کی عمر میں امریکہ پہنچی تھی، میری مادری زبان صومالی ہے۔