ایتھوپیا: مذہبی میلے کے دوران عارضی چرچ منہدم ہونے سے 22ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا میں مذہبی میلے کے دوران عارضی چرچ منہدم ہونے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 70 کلومیٹر مشرق میں واقع قصبے اریٹی میں پیش آیا،جس میں 55افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریب کے مقام پر بنائے گئے عارضی چرچ گرنے کے بعد جائے وقع پر بانس اور لکڑیاں بکھری نظر آئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کسی بھی بیرونی جارحیت کاجواب دینے کے لیے تیار ہیں ‘وینزویلا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا نے کہا ہے کہ ملک ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کے وزیرداخلہ دیوسدادو کابیو نیشمالی ریاست یاراکوی میں سیکورٹی فورسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے تیار ہیں۔ عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ عوامی سروے کے مطابق 97 فیصد شہری ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی پر تشدد کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں، جو قومی یکجہتی کا مظہر ہے۔ کمیونٹی ملیشیا یونٹس کی بنیادی ذمے داری عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔