جامعہ کراچی ، بیرونی عناصر کا جمعیت کے کارکنان پر حملہ، 3شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے نہتے کارکنان پر غنڈہ عناصر کا حملہ، بدھ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے (3:30 بجے) جامعہ کراچی کے آرٹس لابی کے قریب ایک نہایت افسوسناک اور پرتشدد واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس میں ایک قوم پرست تنظیم سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ سو سے زاید مسلح افراد، جو خود کو ’’سندھی شاگرد ست‘‘ کے نام سے متعارف کرواتے ہیں، جامعہ کی حدود میں داخل ہوئے۔ یہ عناصر اسلحہ، ڈنڈوں، لوہے کی راڈوں اور دیگر خطرناک ہتھیاروں سے لیس تھے۔ انہوں نے نہتے طلبہ کو بربریت کا نشانہ بنایا۔اس واقعے میں جمعیت کے تین کارکنان کو آرٹس لابی کے قریب باقاعدہ ٹارگٹ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں نے نہ صرف طلبہ پر حملہ کیا بلکہ خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی اور جامعہ کے پرامن ماحول کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی معمولی جھگڑا یا اتفاقی واقعہ نہیں تھا بلکہ ایک منظم، منصوبہ بند اور اشتعال انگیز حملہ تھا، جس کا مقصد اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کو نشانہ بنانا اور جامعہ میں انتشار و بدامنی پھیلانا تھا۔حملہ کرنے والے غنڈہ عناصر نے جامعہ کراچی میں سندھو دیش کے نعرے لگائے اور پاکستان مخالف نعرے بازی کی۔ ہم جامعہ کراچی کی انتظامیہ ،شہری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ کے جامعہ کراچی
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔