کراچی:

جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے تصادم میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سندھی شاگردان نامی تنظیم کے ساتھ تصادم میں اسلامی جمعیت طلبہ سے تعلق رکھنے والا ایک طلب علم زخمی ہوگیا۔

اس دوران آرٹس لابی کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگادی گئی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر جمعیت کے زخمی کارکن کو اپنی گاڑی میں بٹھاکر کلینک روانہ ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، 2 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے موقع پر جمع ہوکر واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کیا گیا اور نذر آتش کی بھی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر نذر آتش ہونے سے بچا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی یوٹرن کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے موقع پر جمع ہوکر واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کیا گیا اور نذر آتش کی بھی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر نذر آتش ہونے سے بچا لیا۔ متوفی نوجوان کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی، جس کی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، تاہم عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ بلال کالونی پولیس نے واٹر ٹینکر اور متوفی کی موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لیکر اسے تھانے منتقل کر دی، جبکہ پولیس متوفی نوجوان کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ 

قبل ازیں سپر ہائی وے پاکستان کانٹے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا ولایت شاہ نے بتایا کہ حادثہ مزدا لوڈنگ ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا ہے، جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
  • جامعہ کراچی کی اراضی پر پیٹرول پمپ کی توسیع ‘حکم امتناع برقرار رکھنے کاحکم
  • نارتھ کراچی میں واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوارکوکچل دیا
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، 2 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے
  • جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج
  • کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، وزیر بحری امور
  • خانیوال: بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 12 مسافر شدید زخمی
  • محراب پور: سیپکو ملازم زخمی
  • بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر
  • جامعات، مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ