کوئٹہ، اغبرگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جو مبینہ طور پر متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند اغبرگ میں کارروائی کارتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک اور 2 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے۔ انکا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
خضدار ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 دہشتگرد مارےگئے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں 14 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 20 سے زائد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گی، زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسزکےکامیاب آپریشن کو سراہا۔
بانی پی ٹی آئی کی فلسطین کے حوالے سے وہی پالیسی ہے جو بانی پاکستان کی تھی: بیرسٹر سیف
مزید :