سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں  بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع نے کہا کہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ  دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، مصدقہ اطلاعات کے مطابق غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی تشکیل موجود تھی، دہشتگردوں کی یہ تشکیل مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی۔

ذرائع نے کہا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہو ئے۔

ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے  بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کے دوران

پڑھیں:

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔ 

اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔ 

ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان