ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے  جامعہ دائود کراچی میں طلبہ کے مسائل اور نئے آنے والے طلبہ سے ریگنگ کے خلاف آواز اٹھانے پر 3 کارکنان کے داخلے منسوخ اور 6 کو معطل کرنے کو انتہائی شرمناک عمل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں ناظم اعلی حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اس ناانصافی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اگر طلبہ کے داخلے فوری بحال نہ کیے گئے تو جامعہ دائود کے طلبہ کیلئے پورے پاکستان میں آواز بلند کی جائے گی۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ کے جبری داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف کراچی میں احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔ منگل کو شہر کے 8 مرکزی مقامات پر دھرنوں اور شاہراہیں بلاک کرنے کے بعد دائود یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ناظم اعلیٰ نے کہا کہ داخلوں کی منسوخی پر پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ کو جامعہ دائود کی وائس چانسلر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اور پولیس کی جانب سے حراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اگر جامعہ داد کراچی کی انتظامیہ نے طلبہ کے داخلوں کو بحال نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلادیاجائیگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: طلبہ کے

پڑھیں:

لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعہ اشرفیہ میں طلبہ سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا “ہفتہ یکجہتی فلسطین” منانے کا اعلان
  • فلسطین کے حق میں احتجاج، اٹلی پر اسرائیل کے خلاف میچ منسوخ کرنے کا دباؤ
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان جمعیت اتحاد العلما کراچی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • سندھ ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود کی ڈگری منسوخ کرنیکا فیصلہ معطل
  • داؤد یونیورسٹی انتظامیہ کا آمرانہ رویہ قبول نہیں،  اسلامی جمعیت طلبہ کا پٹیشن دائر کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا حماس کو معاہدہ قبول کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا الٹی میٹم
  • حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے، ٹرمپ کا الٹی میٹم
  • غزہ میں مزید 53 فلسطینی شہید، اسرائیلی وزیر دفاع کا آخری الٹی میٹم
  • لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعہ اشرفیہ میں طلبہ سے خطاب کررہے ہیں
  • جامعہ کراچی ، بیرونی عناصر کا جمعیت کے کارکنان پر حملہ، 3شدید زخمی