مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر اچکزئی کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی حمایت کردی اورکہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کو تباہ کردیا ہے اس کو ایک دن بھی اس مسند پر نہیں رہنا چاہیے۔
منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر کہاکہ باقی جو کچھ بھی ہے مگر محمود خان اچکزئی ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کی کارکردگی سے متعلق ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پہ سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے صوبہ برباد کر دیا ہے میں سمجھتا ہوں انہیں ایک دن بھی نہیں رہنا چاہیے اور وہ صوبے کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے حوالے سے کہاکہ باقی جو بھی صورتحال ہو لیکن محمود اچکزئی ہمارے لیئے قابل احترام ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر مولانا فضل
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس: اپوزیشن لیڈرز کے ناموں کی منظوری
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قومی اور سینیٹ اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈرز کے لیے ناموں کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اسی طرح سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد جلد قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے نام باضابطہ طور پر جمع کرائے گا۔