روزی خان بڑیچ کا ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خوش آئند اقدام
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملازمین عدالتی نظام کا اہم ستون ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملازمین کا احترام اور مالی تحفظ یقینی بنائیں گے، پنشن برانچ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی سمت تاریخی پیش رفت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ نے ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خوش آئند اقدام اٹھا لیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں پنشن برانچ کے قیام کے ثمرات ظاہر ہونے لگے، ریٹائرڈ ملازم کو صرف 10 دن بعد تمام پنشن واجبات کی ادائیگی کر دی گئی۔ چیف جسٹس روزی خان بڑیچ کی جانب سے ریٹائرڈ ملازم کو شیلڈ اور تحفہ پیش کیا گیا، تقریب میں رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی اور دیگر عدالتی افسران نے شرکت کی۔
چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملازمین عدالتی نظام کا اہم ستون ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملازمین کا احترام اور مالی تحفظ یقینی بنائیں گے، پنشن برانچ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی سمت تاریخی پیش رفت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی روزی خان بڑیچ چیف جسٹس
پڑھیں:
بدین: ایمپلائز الائنس کی کال پر اساتذہ کا حکومت کیخلاف مظاہرہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت)سندھ بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں دفاتر، سکول اور ہسپتال بند کر دیئے۔ حکومت سندھ ملازمین کو پریشان کرنے پر ایک ہوئے ہیں ۔ یہ بات تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر آغا محمد عمر جان سرہندی۔ پیر ھجت اللہ جان سرہندی، نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے سرکاری ملازمین پنشن رولز میں ترمیم کر کے مہنگائی کے اس دور میں پنشن میں زبردست کمی پر مطالبہ کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین اساتذہ کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترمیم کرکے پنشن 65 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے، ڈی آر اے الاؤنس کی عدم ادائیگی اور دیگر ملازمین مخالف اسکیموں کے خلاف گزشتہ کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔ سندھ حکومت اپنی آنکھیں کھولے۔ حکومتی اداروں میں بڑا بحران پیدا نہیں ہو رہا۔ ملازمین کے جائز مسائل ہیں ان کو فوری حل کیا جائے تاکہ ملازمین میں مسائل کا پھیلاؤ نہ ہو۔ بے چینی ختم ہو سکتی ہے۔ پیر آغا محمد عمر جان سرہندی نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں سے کٹی ہوئی رقم بشمول گروپ انشورنس اور بنوئل فنڈ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو نہیں دے رہی جو کہ ان ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کا حق ہے۔