صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، شہباز شریف نے ایک بار پھر نوبیل انعام دینے کی سفارش کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، ان کو نوبیل انعام دینے کے لیے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امن کے سفیر شہباز شریف صدر ٹرمپ وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امن کے سفیر شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا
وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصر کے شہر شرم الشیخ میں ملاقات ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
دونوں رہنما غزہ امن کانفرنس کے لیے مصر میں ہیں، اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
امریکی صدر نے شہباز شریف کے علاوہ ان تمام دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جو غزہ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔
اس سے پہلے شرم الشیخ کے کانگریس سینٹر پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے غزہ امن کانفرنس سے پہلے فلسطینی صدر محمود عباس، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان، اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، انڈونیشیا کے صدر، جرمن چانسلر، اسپین کے وزیراعظم ،اٹلی کی وزیراعظم، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم نے فلسطینی عوام سے یکجہتی اور ان کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔