لاہور ٹیسٹ،دوسرے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقا نے 6وکٹ کے نقصان پر 216رنز بنالیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 216رنز بنالیے ہیں۔ ٹونی ڈی زورزی 81اور سینوران متھوسامی 6رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، قبل ازیں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔
جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 45 رنز پر گری جب ایڈن مارکرم 20 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے، 80 کے مجموعی اسکور پر ویان ملڈر بھی 17 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے۔174کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 71رنز بناکر آغا سلمان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ٹرسٹن اسٹبس 8رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے جبکہ ڈیوالڈ بریوس صفر پر ساجد خان کی بال پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ 200کے مجموعی اسکور پر کائل ویرین 2 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
قبل ازیں پاکستان نے آج صبح 313 رنز 5 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کی شروعات کی تھی۔ محمد رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز کے ساتھ بیٹنگ کیلئے آئے۔جنوبی افریقا کے بولر سینوران متھوسامی کی تباہ کن بولنگ کے سامنے پاکستانی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پاکستان ٹیم 378 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔سینوران متھوسامی نے دوسرے روز چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میچ کے 102 ویں اوور میں سینوران متھوسامی نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، مذکورہ اوور کی تیسری گیند پر محمد رضوان 75 رنز بناکر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ اسی اوور کی پانچویں گیند پر نعمان علی صفر پر بولڈ ہوگئے، چھٹی گیند پر ساجد خان بھی بغیر کوئی رن بنائے کیچ تھما بیٹھے۔شاہین آفریدی بھی 7 رنز بناکر متھوسامی کا شکار بنے جبکہ سلمان علی آغا 93 رنز بناکر سبرائن کی گیند پر متھوسامی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے سینوران متھوسامی نے 6، پرینیلن سبرائن نے 2، کاگیسو ربادا اور سیمون ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ امن معاہدہ،20اسرائیلی یرغمالی رہا، 1700فلسطینی بھی غزہ پہنچ گئے غزہ امن معاہدہ،20اسرائیلی یرغمالی رہا، 1700فلسطینی بھی غزہ پہنچ گئے پنجاب میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن، مرکزی رہنما جے یو آئی کا سخت ردعمل عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ٹی ایل پی کے معاملے پر بات نہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، واک آوٹ علیمہ خان پر 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی پی ٹی آئی کا نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا کے نقصان

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق