لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو منگل کے روز انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل اور دیگر ٹیلی کام کمپنیوں نے منگل کے روز ملک میں 18 گھنٹوں کیلئے انٹرنیٹ سروسز میں شدید تعطل رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ فراہمی کا ذریعہ بننے والی اہم سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث منگل کی صبح 11 بجے سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان ہے۔ انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا سلسلہ 18 گھنٹے طویل ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے شہریوں کو گزشتہ چند روز سے مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث بھی انٹرنیٹ سروسز تک رسائل میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ جبکہ اب سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو منگل کے روز بیشتر وقت کیلئے انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انٹرنیٹ سروسز ملک میں ہونے کا

پڑھیں:

کراچی میں صرف 69 ٹریفک سگنل فعال ہونے کا انکشاف، ای چالان میں مشکلات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شہرِ قائد میں صرف 69 ٹریفک سگنلز فعال ہونے کی وجہ سے ای چالان سسٹم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں موجود 89 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 69 کام کر رہے ہیں، جبکہ موازنہ کیا جائے تو ممبئی میں ایل ای ڈی لائٹس والے 569 اور نئی دلی میں 2160 ٹریفک سگنلز فعال ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں سگنلز کے غیر فعال ہونے سے ای چالان نظام متاثر ہوتا ہے۔ شہر میں سوا ارب روپے کی لاگت سے 400 جدید سگنلز نصب کرنے کی ضرورت ہے۔

پیر محمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نئے منصوبے کے تحت خودکار نظام سے چلنے والے 400 جدید ٹریفک سگنلز لگائے جائیں گے۔ ان میں سے ایک جدید سگنل پی آئی ڈی سی پر پہلے ہی نصب کیا جا چکا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • ایک ماہ کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان،سی پی پی اے
  • صارفین کےلیے خوشخبری؛ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی ہونے کا امکان 
  • اذلان شاہ کو دوسری شادی کا پبلسٹی اسٹنٹ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
  • چمن سرحد کی طویل بندش، افغانستان کو ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا
  • زخمی کوبرا کو 2 گھنٹے کی سرجری اور 80 ٹانکوں سے بچا لیا گیا
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • کراچی، بیشتر سگنل غیر فعال ہونے سے ای چالان سسٹم میں مشکلات
  • کراچی میں صرف 69 ٹریفک سگنل فعال ہونے کا انکشاف، ای چالان میں مشکلات
  • حیدرآباد ،بینظیر فلائی اوور کا کام انتہائی سست رفتاری جاری ہے، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے
  • یاسین ملک کو سزا دلانے کے لئے ثبوت گھڑنے اور گواہ پیدا کرنے کی شدید مذمت