ان خیالات کا اظہار پیر محمد مظہر سعید شاہ نے صمود فلوٹیلا سے واپسی پر استقبالیہ ریلی کے شرکاء سے مختلف مقامات پر خطاب کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر  پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھارت کے چنگل سے چھڑوانے کے لیے صمود فلوٹیلا کی طرح کی تحریک چلا کر ان کی حمایت میں بھی نکلیں گے، مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کریں گے، صمود فلوٹیلا کے قافلے میں 45 ممالک کے 500 نمائندگان نے اسرائیل کے بدنما چہرے کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا، صمود فلوٹیلا کے 45 ممالک کے 500 افراد پر مشتمل قافلے نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، آج کی اس استقبالیہ ریلی میں صمود فلوٹیلا کے مسلم اراکین بھی موجود ہیں، ہم نے صمود فلوٹیلا کے انسانیت دوست قافلے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں کی آواز کو دنیا بھر میں اجاگر کیا، تمام بھائیوں، دوستوں اور بزرگوں کی جانب سے پرتپاک استقبال پر مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار پیر محمد مظہر سعید شاہ نے صمود فلوٹیلا سے واپسی پر استقبالیہ ریلی کے شرکاء سے مختلف مقامات پر خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قافلے کے سفر کا مقصد اسرائیل کے بھیانک چہرے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا تھا، فلسطین کے مسلمانوں کے چہرے پر خوشی کے آثار نمودار ہو چکے ہیں، ہم نے امن، انسانیت اور محبت کا پیغام دیا ہے اور اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے، ہم نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کا مقدمہ لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صمود فلوٹیلا کے قافلے کے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صمود فلوٹیلا کے کے مسلمانوں کو دنیا

پڑھیں:

افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

صدرِ مملکت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی سے منہ موڑ کر تاریخ اور امت دونوں کے ساتھ ناانصافی کی۔

انہوں نے کہا کہ عبوری افغان حکومت کی سرزمین سےفتنۃ الخوارج کے حملے اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے بھی ثابت شدہ حقیقت ہیں، پاکستان بارہا واضح کر چکا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے گٹھ جوڑ سے پاکستان کے شہری اور سکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں۔

صدرِ مملکت نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے، کسی ایک ملک پر اس کا بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چار دہائیوں تک افغان عوام کی میزبانی کر کے اسلامی اخوت اور اچھی ہمسائیگی کی مثال قائم کی، امن کی بحالی کے ساتھ افغان شہریوں کی باعزت واپسی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کی تعلیمی اور انسانی ضروریات کے لیے تعاون جاری رکھے گا،پاکستان اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے تجارت، معیشت اور روابط کے فروغ کے لیے افغانستان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے،باہمی تعاون اور معاشی شراکت ہی خطے کے پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خیرخواہ ہے، برادرانہ تعلقات باہمی احترام، سکیورٹی تعاون اور خطے کے امن سے جڑے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو فتنہ الخوارج اور  فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کے استعمال سے روکے گی،دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور عملی اقدامات ہی دیرپا امن کی ضمانت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صمود فلوٹیلا کی طرح کی تحریک چلا کر کشمیریوں کی حمایت میں بھی نکلیں گے، مظہر سعید
  • افغان وزیر خارجہ کا بھارت کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق گمراہ کن بیان افسوسناک ہے، شاہ غلام قادر
  • آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے استعفی دیدیا
  • آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید نے استعفیٰ دیدیا
  • آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ مستعفی
  •  آزاد کشمیر پیر مظہر شاہ نےسے استعفیٰ دے دیا
  • گلوبل صمود فلوٹیلا کیا ہے؟
  • افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی‘ صدر مملکت
  • افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی، صدر مملکت