آزاد کشمیر پیر مظہر شاہ نےسے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
زاہد بشیر: وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مظفرآباد سے جاری بیان میں پیر مظہر شاہ کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر، اپنے دورِ وزارت میں کشمیر اور غزہ کے مقدمے کو مؤثر اور بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
استعفیٰ کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور نہ ہی حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے اس پر کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کا 500 ارب روپے کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سہیل آفریدی کو اپنے صوبے کے عوام کی مشکلات سے کوئی لینا دینا نہیں، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی مشکلات سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
پنجاب اسمبلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، جہاں ہوگا انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو جو مشکلات ہیں، اُن سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہیں آتی، جب بھی آتی ہے، ملک کے خلاف ہی آتی ہے۔
ٓاُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی نے بھی جو احتجاج کا نمک حکومت پر ڈالنا ہے، شوق سے ڈالیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت اپنے گرے رفال کی وضاحت نہیں دے سکا، پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی سے آکسفورڈ سے بھارت بھاگنے پر مجبور ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کےخلاف پراکسی وار لڑرہا ہے، جب جب اس کو بے نقاب کریں گے، وہ بھاگ جائے گا۔