آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پیر مظہر سعید شاہ علما و مشائخ کی نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور جمعیت علما اسلام آزاد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دورانِ وزارت صحافی برادری نے بھرپور تعاون کیا، جبکہ انہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ عوامی مفاد اور قومی معاملات کو ترجیح دی جائے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں انہوں نے ادارے کو فعال بنانے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ مستعفی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ مستعفی پیر مظہر سعید شاہ
پڑھیں:
شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کے احکامات
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی بیانیے، قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو مثر انداز میں پیش کیا جائے، میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے اور حکام کو صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی بروقت اور مثر تشہیر کی ہدایات کردی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے محکمہ اطلاعات کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تکنیکی معیار بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایات کی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جاری منصوبوں پر بریفنگ لی، متعلقہ حکام کو ہدف کے مطابق کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ فلمی منصوبوں کی پیش رفت، ادارے کی مجموعی حکمت عملی اور قومی بیانیہ اجاگر کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی بیانیے، قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو مثر انداز میں پیش کیا جائے، میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کو فلم اور میڈیا کے ہر شعبے میں وہ مواد تیار کرنا چاہیئے جو صوبے کی ثقافت، عوامی مفاد، حکومتی کارکردگی اور قومی بیانیے کو سادہ اور مؤثر انداز میں سامنے لائے، فلم اور میڈیا کے ذریعے صوبے کی ثقافت، تاریخ، سماجی مسائل اور عوامی خدمات کے شعبوں کو نمایاں طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوان فلم سازوں اور میڈیا پروفیشنلز کو مواقع دینے کے لیے بھی مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ نئی تخلیقی صلاحیتیں سامنے آئیں اور مثبت بیانیہ مضبوط ہو، ایسے جامع منصوبے تیار کئے جائیں جو بڑے ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کو موثر انداز میں عوام تک پہنچائیں۔ اجلاس میں ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ یوسف کابورو، ڈائریکٹر ایڈمن منصور راجپوت، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سارنگ لطیف چانڈیو شریک تھے۔