data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ حکومت کی نظر صرف ICCBS پر نہیں کراچی یونیورسٹی کی پوری زمین پر ہے، منعم ظفر

ملاقات میں مطالبہ کیا گیا کہ مجوزہ بل پر اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جائے، ICCBS کے انتظامی و قانونی ڈھانچے کو جامعہ کراچی کے کوڈ کی بنیاد پر چلایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نظریں صرف کراچی یونیورسٹی کے ادارے ICCBS پر نہیں بلکہ کراچی یونیورسٹی کی سینکڑوں ایکٹر زمین پر ہے، جماعت اسلامی جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ہے، ہم اساتذہ کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، ICCBS کے حوالے سے مجوزہ قانون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق کراچی میں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر غفران کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سکریٹری معروف بن رؤف، وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر ندا،جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر طہ بن نیاز، ایگزیکٹیو کونسل ممبرز پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت اور عاطف اسلم راؤ اور سینئر اکاؤنٹ آفیسر ایچ ای جے محمد علی کاظمی بھی شامل تھے۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے انچارج ابن الحسن ہاشمی اور انجینئر صابر احمد بھی موجود تھے۔

ملاقات میں مطالبہ کیا گیا کہ مجوزہ بل پر اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جائے، ICCBS کے انتظامی و قانونی ڈھانچے کو جامعہ کراچی کے کوڈ کی بنیاد پر چلایا جائے۔ مطالبہ کیا گیا جامعہ کی زمینوں کے ریکارڈ کی جدید ڈیجیٹل میپنگ اور قانونی فائر وال کا نفاذ ہو، قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ آپریشن اور مقدمات کے فوری فیصلوں کیلئے خصوصی میکانزم بنایا جائے۔ ملاقات مںیں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم ادارے کے مفاد، اساتذہ کے حقوق اور طلبہ کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر اپنا آئینی، اخلاقی اور ادارہ جاتی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین