خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ پرچی نہیں،فرشی ہے،عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو سلام کر کر کے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں آج جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلیٰ کا استعفا منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا۔ سہیل آفریدی نے صرف بڑھکیں ماریں، صوبے کی ترقی پر کوئی بات نہیں کی۔عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے میں جنوبی پنجاب کو برابر کا حصہ دیا جاتا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے نزدیک نہ کوئی وسطی ہے نہ جنوبی پنجاب، بلکہ صرف ایک پنجاب ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلگت، نگران وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے بعد وفاقی وزیر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو
امیر مقام نے کہا ہے کہ کوشش تھی کہ کسی ایسے شخص کو نگران وزیر اعلیٰ تعینات کیا جائے جس کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہ ہو۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد صاف شفاف آدمی ہے، ان کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم نے غیر جانبدار اور شفاف شخصیت کو نگران وزیر اعلیٰ بنایا۔ گلگت میں نگران وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا ہے کہ کوشش تھی کہ کسی ایسے شخص کو نگران وزیر اعلیٰ تعینات کیا جائے جس کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہ ہو۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد صاف شفاف آدمی ہے، ان کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے جی بی کیلئے اعلان کردہ 100 میگاواٹ سولر منصوبے کا ایک ماہ میں ٹینڈر ہو گا۔