خیبر پی کے میں ماروائے آئین اقدام چیلنج ہوگا، بیرسٹر راجہ انصاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ نے کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ میں ہیں، غزہ امن منصوبے میں دستخط ہونے جارہے ہیں، دوسری طرف سیاسی مفاد پرست اپنی سیاسی دکان چمکائے بیھٹے ہیں، ایسے اقدامات سے پاکستان کے حالات خراب کرنے کا تاثر دیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پی کے میں ماراوئے آئین وزیرعلی کے انتخاب پر ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا کہ آج کے پی کے میں خلاف آئین کام کرکے اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کیا، وزیراعلی گنڈا پور کا استعفی آئینی طور ابھی منظورہی نہیں ہوا جلد بازی میں وزیراعلی کے پی کے کا انتخاب کرا دینا درست نہیں، پہلی تقریر میں وزیراعلی کا کہنا کہ میں تو قربان ہونے کیلئے آیا ہوں۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ راجہ انصاری نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں اس پر کوئی بات نہیں، پروگرام یہ دیا جارہا ہے کہ میں تو قربان ہونے کیلئے آیا ہوں، خیبر پی کے اسمبلی میں وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی ہے، وزیراعلی کا انتخاب ضرور چیلینج ہوگا۔
ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ نے مزید کہا کہ خیبر پی میں غیر آئینی اقدام کے اثرات مستبقل میں ضرور نظر آئیں گے، ملکی آئین کی رٹ چیلنج کرنے والے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے، خیبر پی میں خلاف آئین کام کرنے والوں کو ضرور جواب دینا ہوگا، پاکستان آئین و قانون کے تحت چل رہا ہے، یہ سب کا ملک ہے کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ماروائے آئین اقدام کرے، ایک طرف وزیراعظم دنیا بھر میں امن و امان کے حوالے سے کوشاں ہیں، آج وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ میں ہیں، غزہ امن منصوبے میں دستخط ہونے جارہے ہیں۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ کا کہنا تھا کہ دوسری طرف سیاسی مفاد پرست اپنی سیاسی دکان چمکائے بیھٹے ہیں، ایسے اقدامات سے پاکستان کے حالات خراب کرنے کا تاثر دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں ہونے والے اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ خیبر پی کے نے کہا کہ پی کے میں
پڑھیں:
نئے وزیراعلی خیبر پختونخوا کا انتخاب کل ہوگا، امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
اسپیکر اسمبلی امیدواروں نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، نئے وزیراعلی کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت کے امیدوار ہیں، اپوزیشن کی جانب سے جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور نواز لیگ کے سردار شاہجہاں امیدوار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے پی ٹی آئی کے نامزد سہیل آفردی اور اپوزیشن کے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ اسپیکر اسمبلی امیدواروں نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، نئے وزیراعلی کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت کے امیدوار ہیں، اپوزیشن کی جانب سے جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور نواز لیگ کے سردار شاہجہاں امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کی وزرات اعلیٰ کے انتخاب کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے جب کہ حکومتی ارکان اسمبلی کو سرگرمیاں محدود کرنے اور حکومتی ارکان اسمبلی کو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ وزیراعلٰی کے انتخاب تک پشاور میں ہی رہیں گے۔
اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دے چکے ہیں آئین بڑا واضح ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مستعفی ہوچکے ہیں، ٹینڈر ہوچکا ہے استعفے کا اعلان ہوچکا ہے، کل وزیراعلٰی کا انتخاب ہوگا۔ جے یو آئی رہنما مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ صوبائی کابینہ بھی تحلیل نہیں ہوئی تو کیسے نئے وزیراعلی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر کوئی عدالت جاسکتا ہے، پی ٹی ائی کے دوستوں کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس پر انھیں پچتانا پڑے۔ مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیں گے، وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن مشترکہ امیدوار لارہی ہے۔