خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ پرچی نہیں،فرشی ہے،عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-08-15
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو سلام کر کر کے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں آج جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلیٰ کا استعفا منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا۔ سہیل آفریدی نے صرف بڑھکیں ماریں، صوبے کی ترقی پر کوئی بات نہیں کی۔عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے میں جنوبی پنجاب کو برابر کا حصہ دیا جاتا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے نزدیک نہ کوئی وسطی ہے نہ جنوبی پنجاب، بلکہ صرف ایک پنجاب ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب، اپوزیشن کابائیکاٹ
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا
بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، کوئی یہ نہ سوچے میں منصب پر آگیا ہوں تو نظریے سے ہٹ جائوں گا،یہ بھول ہوگی، پہلا خطاب
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہو گئے ۔نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن اراکین واک آؤٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔ ایوان سے پہلے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، کوئی یہ نہ سوچے میں منصب پر آگیا ہوں تو نظریے سے ہٹ جائوں گا،یہ بھول ہوگی۔خیبرپختونخوا صرف عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف عمران خان کی چلے گی، میرا لیڈر جب آپریشن کے خلاف ہے تو یہاں کوئی آپریشن نہیں کرسکتا، تمام فیصلے بند کمروں میں کیے گئے، ذات کے لیے فیصلے کیے گئے، یہ اس مسئلے کا حل نہیں، براہ مہربانی آپ افغانستان کی پالیسی پر نظر ثانی کریں، جو بھی پالیسی بنائیں اس میں خیبرپختونخواہ کی حکومت، یہاں کے عوام اور قبائلی لوگوں کو اعتماد میں لیں تو انشائاللہ مثبت جواب آئے گا۔ ریاست عوام ہے اور عوام ہی ریاست ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت شروع ہوا، علی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا، سہیل آفریدی کو 90 ایم پی ایز نے منتخب کیا۔قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد سہیل آفریدی کا کے پی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک ادنیٰ سے ورکر کو جس کا نا بھائی، نا باپ اور نا ہی چچا ہی سیاست میں ہے اسے اس عہدے کے لیے منتخب کیا، پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، میں سب سے پہلے پاکستانی، پھر پختون اور قبائلی ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام کی بدولت ہی ریاست قائم رہتی ہے، اس عوام نے 8فروری کو پورے پاکستان میں صرف اورصرف پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، بدقسمتی سے8فروری کو دھاندلی کی گئی، لندن پلان میں خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں دوبارہ دہشتگردی لانے کی کوشش کی گئی، دنیا ڈائیلاگ کی جانب جارہی ہے، لیڈر کی جانب سے جو بھی ہدایات آئیں پہلے کی طرح فرنٹ سے لیڈ کروں گا، آپ کی معلوم ہے میں احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ دنوں سے کہا جارہا ہے بانی کی جیل تبدیل کی جارہی ہے، اعلان کرتا ہوں بانی کی بغیر مشاورت جیل تبدیل کی گئی تو پورا پاکستان جام کریں گے، بدقسمتی سے یس بوس نہ کہنے کے بعدلندن پلان کے مطابق میرے لیڈر کی جمہوری حکومت کو گرایا گیا۔