Daily Sub News:
2025-11-28@21:22:46 GMT

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے استعفی دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے استعفی دیدیا

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے استعفی دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس ) وزیر اطلاعات آزادکشمیر مظہر سعید شاہ نے اپنی وزارت استعفی دے دیا۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظہرسعید شاہ نے وزیر اطلاعات آزادکشمیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفی دے رہا ہوں اور تعاون کرنے پر تمام صحافیوں اور وزارت اطلاعات کے عملے کا شکر گزار ہوں۔ پیرمظہر شاہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص سمیت ہرطرح کے معاملات میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، قومی معاملات اور عوامی مفادات کیمطابق اپنی خدمات پیش کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے 45 ممالک کے سامنے غزہ کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ بھی پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان سے کشیدگی، دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ سیاسی حل ضروری ہے، عمران خان افغانستان سے کشیدگی، دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ سیاسی حل ضروری ہے، عمران خان پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لیا گیا، پولیس کا گھیرا تنگ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید نے استعفیٰ دیدیا پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات کشمیر کے

پڑھیں:

شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کے احکامات

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی بیانیے، قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو مثر انداز میں پیش کیا جائے، میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے اور حکام کو صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی بروقت اور مثر تشہیر کی ہدایات کردی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے محکمہ اطلاعات کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تکنیکی معیار بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایات کی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جاری منصوبوں پر بریفنگ لی، متعلقہ حکام کو ہدف کے مطابق کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ فلمی منصوبوں کی پیش رفت، ادارے کی مجموعی حکمت عملی اور قومی بیانیہ اجاگر کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی بیانیے، قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو مثر انداز میں پیش کیا جائے، میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کو فلم اور میڈیا کے ہر شعبے میں وہ مواد تیار کرنا چاہیئے جو صوبے کی ثقافت، عوامی مفاد، حکومتی کارکردگی اور قومی بیانیے کو سادہ اور مؤثر انداز میں سامنے لائے، فلم اور میڈیا کے ذریعے صوبے کی ثقافت، تاریخ، سماجی مسائل اور عوامی خدمات کے شعبوں کو نمایاں طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوان فلم سازوں اور میڈیا پروفیشنلز کو مواقع دینے کے لیے بھی مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ نئی تخلیقی صلاحیتیں سامنے آئیں اور مثبت بیانیہ مضبوط ہو، ایسے جامع منصوبے تیار کئے جائیں جو بڑے ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کو موثر انداز میں عوام تک پہنچائیں۔ اجلاس میں ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ یوسف کابورو، ڈائریکٹر ایڈمن منصور راجپوت، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سارنگ لطیف چانڈیو شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سی وی میں غلط تعلیمی اندراج پر رومانیہ کے وزیر دفاع مستعفی
  • سہیل آفریدی اڈیالہ کا مجاور ہے، عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب
  • کراچی کے سینئر پولیس افسر عرفان بلوچ کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کرنے کی سفارش
  • بھارت اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط
  • عمران خان فسطائیت کے عروج کے دور میں بھی ہم نے مذاکرات کی بات کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیدیا
  • شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کے احکامات
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات
  • پاکستان گھر کی مانند ‘ محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری : وزیر اطلاعات 
  • اسلام آباد حملے کا منصوبہ افغانستان میں نور ولی محسود نے بنایا، عطا تارڑ