پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ کے لیے 4 روز باقی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں چار دن باقی رہ گئے جب کہ 17 اکتوبر کی شب وزارت کا پورٹل بند کر دیا جائے گا اور مزید بکنگ ممکن نہ ہو گی۔
ذرائع نے کہا کہ پرائیویٹ حج اسکیم میں 16 ہزار نشستیں دستیاب ہیں، پرائیویٹ حج کی بکنگ 17 اکتوبر تک جاری رہے گی، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 17 اکتوبر کے بعد بکنگ بند ہو جائے گی۔
ذرائع نے کہا کہ سعودی وزارت حج کے احکامات کی روشنی میں پرائیویٹ اسکیم بکنگ کی مدت میں اضافہ ممکن نہیں۔
وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز کو بکنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، وزیر مذہبی امور نے ہدایت دی کہ بروقت بکنگ مکمل کرنے کے لیے آگہی مہم چلائی جائے۔
وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت بھی دے چکی۔
ذرائع نے کہا کہ 25 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریباً 23 ہزار عازمین کی بکنگ کرسکے۔
گزشتہ برس کے 21 ہزار 654 عازمین کو بھی حج پر بھجوایا جائے گا، رواں برس پرائیویٹ آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ پرائیویٹ آپریٹرز 38 ہزار 346 کے حج کوٹے پر بکنگ کر رہے ہیں، پرائیویٹ حج اسکیم کے کی بکنگ کا اغاز 19 ستمبر کو کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت نے کہا کہ کی بکنگ
پڑھیں:
راولپنڈی میں پیر کو اسکولز اور کالجز کھلیں گے یا نہیں؟ اعلان ہوگیا
راولپنڈی: آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے ضلع میں کل تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کی تینوں تنظیموں نے بھی تمام پرائیویٹ سکولز کھولنے کا اعلان کر دیا، اپسما پنجاب کے صدر آبدار احمد خان نے بھی اسکولز کھولنے کی تصدیق کر دی۔
پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی اسکولز کھلنے کی تصدیق کر دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر کو (کل) ضلع بھر سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کالجز یونیورسٹیز اوپن ہوں گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی سربراہ نے بھی سکولز اوپن ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ بتایا ہے کہ صرف راولپنڈی ڈویژن میں ضلع جہلم کے اسکولز بند رہیں گے۔