پرائیویٹ حج اسکیم میں 73 فیصد کوٹہ مکمل، بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کے تحت بکنگ کے لیے صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج کی بکنگ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے بند کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عازمینِ حج 27 اکتوبر تک کوائف کی درستگی کروا لیں، وزارت مذہبی امور کی ہدایت
اب تک 44 ہزار عازمینِ حج کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے لیے مجموعی 60 ہزار کا کوٹہ مختص ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا کہ منظور شدہ حج پالیسی کے مطابق تمام پرائیویٹ عازمین کو اپنی بکنگ 17 اکتوبر تک لازمی طور پر مکمل کرنا ہو گی۔
ترجمان نے خواہشمند عازمین کو ہدایت کی کہ وہ وزارت کی منظور شدہ حج کمپنیوں کے ذریعے اپنی بکنگ مکمل کریں اوررقوم کی ادائیگی صرف بینکنگ چینل کے ذریعے کریں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں حج 2026 کے لیے عازمین کی رہائش کا نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف
مزید کہا گیا کہ ہر عازمِ حج اپنے حج معاہدے کی کاپی لازماً حاصل کرے۔
وزارت نے یہ بھی بتایا کہ بکنگ مکمل ہونے کے بعد عازمین اپنے کوائف وزارت کی ویب سائٹ www.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بکنگ پرائیویٹ حج حج اسکیم حج پالیسی عازم حج عازمین وزارت مذہبی امور ویب سائٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پرائیویٹ حج حج اسکیم حج پالیسی ویب سائٹ پرائیویٹ حج کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔