سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رابطہ عالم اسلامی
پڑھیں:
نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹویورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔
کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔
یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔