فٹبال کے شائقین بڑی بے چینی سے ایک سنسنی خیز میچ کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں سعودی عرب اور عراق کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ میچ فیصلہ کن ہے کیونکہ جیتنے والی ٹیم براہِ راست فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پہنچے گی جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ مقابلہ آج رات پاکستانی ٹائم کے مطابق 11:45 کو جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گروپ بی کے پلے آف میں، جس کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے، اب ورلڈ کپ کے لیے مقابلہ صرف سعودی عرب اور عراق کے درمیان رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

عراق نے ہفتے کے روز انڈونیشیا کو ایک سخت میچ میں 1-0 سے شکست دے کر اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔

گروپ کی 3 ٹیموں میں سے پہلی ٹیم براہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی، جبکہ دوسری ٹیم کو 13 اور 18 نومبر کو گروپ اے کی رنر اپ ٹیم کے خلاف ایک اور پلے آف کھیلنا ہوگا، جس کا فاتح عالمی پلے آف میں جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم امریکا انڈونیشیا جدہ سعودی عرب عراق فٹبال فیفا ورلڈ کپ کنگ عبداللہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم امریکا انڈونیشیا فٹبال فیفا ورلڈ کپ کنگ عبداللہ ورلڈ کپ

پڑھیں:

پاکستان رائیڈرز گروپ کی جانب سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں الوداعی ملاقات

ابوظہبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء )  پاکستان رائیڈرز گروپ (PRG) کے اراکین نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے الوداعی ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتخانے ابوظہبی میں منعقد ہوئی، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد رائیڈرز نے شرکت کی۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان رائیڈرز گروپ کے جذبے، عزم اور مثبت سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے گروپ کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے میں اپنا کردار جاری رکھیں۔ اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان رائیڈرز گروپ کے صدر عمر طارق (مرزا خُد) کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ گروپ کی جانب سے سفیر کو ایک یادگاری جیکٹ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سفیر نے گروپ کے دیگر اراکین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعارفی سرٹیفیکیٹس بھی عطا کیے۔

پاکستان رائیڈرز گروپ کے صدر عمر طارق نے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی اور تعاون نے کمیونٹی سرگرمیوں میں گروپ کے کردار کو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گروپ آئندہ بھی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتا رہے گا۔ تقریب میں سفارتخانے کے سینئر حکام اور پاکستان رائیڈرز گروپ کے متعدد اراکین نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • فوج اور حشد الشعبی داعش کے خاتمے کے لئے تیار ہیں، عراق
  • سلطان آف جوہر کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، میچ برابری پر اختتام پذیر
  • صدر زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
  • پاکستان رائیڈرز گروپ کی جانب سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں الوداعی ملاقات
  • ترکی اور عراق کی شدید مخالفت کی وجہ سے نیتن یاہو نے غزہ سمٹ میں شرکت منسوخ کردی، رپورٹ
  • ملک کی پہلی خاتون فیفا ریفری سونیا مصطفیٰ کون ہیں؟
  • آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سست یا جزوی طور پر معطل رہے گا
  • فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز:یو اے ای نے عمان کو ہرا کر پوزیشن مستحکم کر لی