Jasarat News:
2025-10-15@00:56:36 GMT

پولیو سے انکار کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے پولیو کے قطرے پینے سے انکار کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انکاری بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ 13 اکتوبر سے قبل انکار کرنے والے 34 ہزار بچوں میں سے تین روزہ مہم میں چھ ہزار بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی۔ انکاری بچوں کی کوریج کے لیے خصوصی ٹیموں میں بلدیاتی اداروں سمیت مختلف محکموں کے افسران شامل ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، پولیو ٹیموں کے ارکان سے ملاقات کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ افسران اور ڈاکٹرز کا مقصد والدین کو قائل کر کے بچوں کو قطرے پلانا ہے، غفلت برتنے والوں سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو، اسسٹنٹ کمشنر حسن کھوسو اور پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینیٹر سعود کھوسو بھی موجود تھے۔ کمشنر نے یونین کونسل ناصر کالونی اور حسرت موہانی کالونی میں پولیو ورکرز سے بات چیت کی، جنہوں نے بتایا کہ بیشتر والدین تعاون کر رہے ہیں تاہم بعض گھروں میں مزاحمت کا سامنا ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے، ورکرز قوم کے خدمت گار ہیں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے ورکرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرنے والے بچوں کی

پڑھیں:

  قومی پولیو مہم آج سے ملک بھر کے 159اضلاع میں شروع ہوگی

اسلام آباد(خبرنگار) نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹرنے کہا ہے کہ قومی پولیو مہم آج سے ملک بھر کے 159اضلاع میں شروع ہوگی این ای او سی کے مطابق ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی قومی پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں منعقد ہوگی4لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائیں گے جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 20 تا 23 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی والدین سے اپیل ہے کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیںپیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ایاز موتی والا
  • راولپنڈی میں پولیو مہم کے پہلے دن 9,89,924 بچوں کا ہدف مکمل
  • جامشورو،ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لے رہے ہیں
  • گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
  • والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوا ئیں ،گورنرسندھ
  • افغان بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پھر ملک بدر کر دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
  • ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، “اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے”، عباس عراقچی
  •   قومی پولیو مہم آج سے ملک بھر کے 159اضلاع میں شروع ہوگی
  • انسداد پولیو مہم کا کل سےآغاز ؛2کروڑ30لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے