دل کا خیال کیسے رکھا جائے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں امراض قلب انسانی ہلاکتوں کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ خواتین، مردوں اور خاص طور پر بچوں کے دل اور دورانِ خون کے نظام کو صحت مند کیسے رکھا جا سکتا ہے؟کاہلی، زیادہ وزن اور تمباکو نوشی سب سے اہم قابلِ کنٹرول خطرے کے عوامل ہیں۔ عمر بڑھنا بھی ایک عنصر ہے، جس پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ اس لیے باقاعدہ حفاظتی معائنہ بہت ضروری ہے تاکہ ہائی بلڈ پریشر، لیپڈ میٹابولزم کی خرابی یا ذیابیطس کا بروقت پتا لگایا اور علاج کیا جا سکے۔ ہائی بلڈ پریشر سب سے اہم خطرے کا باعث ہے لیکن اس کا علاج ممکن ہے۔ 35 سال کی عمر سے لوگ حفاظتی معائنوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بچوں کو متحرک رہنا چاہیے۔ بہت سے بچے موبائل یا کمپیوٹر پر زیادہ وقت گزارتے ہیں اور تازہ ہوا میں کم نکلتے ہیں۔ انسان کا جسم دراصل سارا دن حرکت کرنے اور خوراک کی تلاش کے لیے بنا ہے۔ لیکن آج کل خوراک بہت آسانی سےدستیاب ہے، جس کی وجہ سے بچوں اور نوعمروں میں موٹاپے کی وبا پھیل رہی ہے۔ پروسیسڈ فوڈز، جیسے کہ فریز کی ہوئی پیزا یا فاسٹ فوڈ بھی ایک بڑا مسئلہ ہیں کیونکہ ان میں نمک، چکنائی اور چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اگر بچے اس طرح کی خوراک کے عادی ہو جائیں تو انہیں پھل یا سبزیاں پسند نہیں آتیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو کم عمری سے ہی صحت مند غذا کھانے کی عادت ڈالیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی چڑیا گھر میں خوشی کی فضا اُس وقت قائم ہوئی جب شیرنی نے تین صحت مند بچوں کو جنم دیا۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق یہ پیدائش 16 نومبر کو ہوئی، جس کے فوراً بعد چڑیا گھر کے ماہر ڈاکٹروں نے بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں مکمل طور پر صحت مند قرار دیا۔ حکام کے مطابق عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شیرنی اور اس کے بچوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
مزید بتایا گیا کہ شیر کے یہ بچے فی الحال عوامی نمائش کے لیے پیش نہیں کیے جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کو ابتدائی دنوں میں پرسکون ماحول کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد ہی اُنہیں بتدریج عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے شہر اور جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، اور نئی نسل کی پیدائش اسی کا ثبوت ہے۔