Jasarat News:
2025-10-13@15:54:11 GMT

زیادہ بیٹھنے والے

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جرمنی میں زیادہ تر لوگ ناکافی جسمانی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ ہر جرمن شہری اوسطاً ایک ورکنگ ڈے میں دس گھنٹے سے زائد وقت بیٹھ کر گزارتا ہیں، جو دس سال قبل کے مقابلے میں تقریباً دو گھنٹے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق صرف دو فیصد جرمن شہری مکمل طور پر صحت مند طرز زندگی کے معیار پر پورا اُترتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اوسط بیٹھنے کا وقت دو برسوں میں فی ورکنگ ڈے نو گھنٹے 58 منٹ سے بڑھ کر تقریباً 10 گھنٹے 13 منٹ ہو چکا ہے۔ اس میں اوسطاً ساڑھے تین گھنٹے کام کی جگہ پر، ڈھائی گھنٹے ٹیلی ویژن کے سامنے اور ڈیڑھ گھنٹہ کمپیوٹر یا ٹیبلٹ پر صرف ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کیلیے مہلت مانگ لی

اسلام آباد:

حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سیلاب کے باعث صوبوں نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی ہے۔ سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور پر ایگریکلچر انکم ٹیکس نافذ کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لیے 4 اہم نکات پر ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں  وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے اور کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ کے نکات بھی مذاکرات کا حصہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کے لیے مہلت طلب کی ہے جب کہ آئی ایم ایف کی جانب سے سرکاری سطح پر گندم خریداری کے لیے اوپن مارکیٹ یا نجی شعبے سے خریداری کا میکنزم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم نے اسٹرکچرل بنچ مارکس پر نرمی کی درخواست بھی کی ہے تاکہ معاہدہ جلد از جلد مکمل ہو سکے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کرم: کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق
  • راولپنڈی: 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 16 نئے کیسز رپورٹ
  • دل کا خیال کیسے رکھا جائے؟
  • خضدار کی خاتون ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر
  • مردان میں ڈینگی کا پہلا کیس رپورٹ، مریض انتقال کرگیا
  • گوگل میپس ایپ کے بیٹا ورژن میں اہم تبدیلی: نیا جیمنائی اسسٹنٹ شامل
  • دو سالہ جنگ کے بعد ملبہ اٹھانے کا عمل شروع، 5لاکھ سے زیادہ فلسطینی غزہ لوٹ آئے
  • انتظامی معاملات، 10 پروازیں منسوخ، ایک کی متبادل لینڈنگ، 40 میں تاخیر
  • حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کیلیے مہلت مانگ لی