راولپنڈی میں پولیو مہم کے پہلے دن 9,89,924 بچوں کا ہدف مکمل
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
راولپنڈی میں پولیو مہم کے پہلے دن 9,89,924 بچوں کا ہدف کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔
ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق 2,72,696 بچوں کو ویکسین پلوائی گئی۔ گھر گھر مہم میں 2,07,427 گھروں کی ٹیموں نے وزٹ کیا اور 88 فیصد ہدف مکمل کیا۔
پولیو مہم کے دوران 54,343 بچے پولیو ویکسینیشن سے رہ گئے۔ 28,628 بچوں کو پہلے دن کور کر لیا گیا۔ اب بھی 25,715 بچے ویکسین سے محروم مزید دنوں میں ترجیحی بنیادوں پر کور کیے جائیں گے۔
اسکولوں میں 35,418 بچوں کو ویکسین دی گئی اور مہمان بچوں کی تعداد 16,856 رہی۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی نے کہا کہ ڈینگی و پولیو کے خلاف اقدامات جاری ہیں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انسداد پولیو مہم کا کل سےآغاز ؛2کروڑ30لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: صوبہ پنجاب میں کل بروز پیر 13 اکتوبر سے انسدادِ پولیو مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
سربراہ پولیو پروگرام عدیل تصور نے کہا ہے کہ 5 سال تک کے ہر بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم میں 2 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز شریک ہوں گی۔
عدیل تصور نے کہا کہ پنجاب میں پولیو وائرس کی شرح 43 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد ہو گئی۔ لاہور اور دیگر 15 اضلاع اب بھی وائرس سے متاثرہ ہیں، لاہور پولیو وائرس کے اندرونی پھیلاؤ کا مرکز بن رہا ہے