پنجاب میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے۔ آج دوسرے صوبوں کے لوگ کہتے ہیں کہ کاش! ہماری گلیاں بھی ایسی صاف ہوتیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک پتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس وقت 90 ہزار گھر بن رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں راشن کارڈ کے ضمن میں مستحق شہریوں کو 3 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے۔ آج دوسرے صوبوں کے لوگ کہتے ہیں کہ کاش! ہماری گلیاں بھی ایسی صاف ہوتیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔
ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔
انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ