محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ویبب ڈیسک :چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نوٹس لینے کے بعد افغانستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردیئے گئے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے افغانستان کی ٹیم کو ویزے جاری نہ کیے جانے کے معاملے کا آج ہی نوٹس لیا تھا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر محسن نقوی نے بتایا کہ افغانستان کی ٹیم کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ 9 اکتوبر کو شیڈولڈ تھا ،تاہم 7 اکتوبر کی شام تک افغانستان فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں ہوئے تھے۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
گزشتہ روز افغانستان فٹبال ٹیم کے 10 آفیشلز اور 3 فٹبالرز کو ویزے جاری ہوئے تھے، انہیں کابل میں سفارتخانے میں بائیو میٹرک کرانے کے بعد ویزے جاری کیے گئے،تاہم افغانستان فٹبال ٹیم کے اکثر پلیئرز افغانستان سے باہر مقیم ہیں اور ان کو ویزے جاری نہیں ہوسکے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افغانستان فٹبال ٹیم ٹیم کو ویزے جاری محسن نقوی
پڑھیں:
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی کل دوحا روانہ ہونگے
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل پر مدعو کیا ہے۔ محسن نقوی پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا فائنل کل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو ہرا کر فائنل میں جگہ پائی جبکہ بنگلادیش اے نے بھارتی اے ٹیم کو ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل پر مدعو کیا ہے۔ محسن نقوی پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا فائنل کل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو ہرا کر فائنل میں جگہ پائی جبکہ بنگلادیش اے نے بھارتی اے ٹیم کو سپر اوور میں ہرایا تھا۔سپر اوور میں ہرایا تھا۔