پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت طبیہ پر عمل پیرا ہوکر فلسطین سمیت تمام دیرینہ مسائل کو حل کریں، علامہ شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیراہتمام منعقدہ پاکستانی علمائے کرام کے ساتھ دوسرے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ رسالت مآب (ص) کی سیرتِ طیبہ، اتحادِ امت کیلئے بہترین نمونہ ہے اور اب وقت آن پہنچا کہ اہل اسلام پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت طبیہ پر عمل پیرا ہوکر فلسطین سمیت عالم اسلام کے دیرینہ مسائل کو متحد ہوکر حل کریں، تاکہ دین حنیف اسلام کے فروغ اور دین حق کی تبلیغ کا فرض بخوبی ادا کیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر ممتاز مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے مابین فکر و موقف کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے فقدان کے باعث آج امت مسلمہ عالمی سطح پر اہل اسلام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک موقف پر متفق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد کی محور و مرکز ذاتِ اقدس حبیب خدا، ختم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ہے، جن کی سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہو کر اہل اسلام دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کی جھوٹی اور گمراہ کن خبروں اور کچھ جاہل مسلمانوں کے میڈیا کے غلط استعمال پر بھی تنبیہ کی کہ یہ امت کی وحدت کو کمزور کرتے ہیں اور فتنے پھیلاتے ہیں، جبکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ واضح طور پر فرماتا ہے کہ: ”اور جس چیز کا تمہیں علم نہیں ہے، اس کے پیچھے نہ پڑو“ (سورہ بنی اسرائیل، آیہ 36)۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حق اور انصاف کی تبلیغ کرکے میڈیا کو مثبت طور پر استعمال کریں، تاکہ امت کے اتحاد کو مضبوط کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیراہتمام منعقدہ پاکستانی علمائے کرام کے ساتھ دوسرے مشاورتی اجلاس میں ”پوزیشنز کی ہم آہنگی اور موقف کے اتحاد“ کے عنوان سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے عربی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی نے کی جبکہ مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے۔ تقریب میں اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم کے مشیر مولانا طاہر محمود اشرفی، رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد، اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سربراہ مولانا راغب نعیمی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سمیت دیگر مذہبی اسکالرز نے شرکت کی۔
علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد قرآن کا آفاقی پیغام ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ کا حکم ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو، رسالت مآب (ص) کی سیرتِ طیبہ، اتحادِ امت کے لیے بہترین نمونہ ہے اور اب وقت آن پہنچا کہ اہل اسلام پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت طبیہ پر عمل پیرا ہو کر فلسطین سمیت عالم اسلام کے دیرینہ مسائل کو متحد ہو کر حل کریں، تاکہ دین حنیف اسلام کے فروغ اور دین حق کی تبلیغ کا فرض بخوبی ادا کیا جاسکے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ امت مسلمہ کی دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد راز باہمی اختلافات کو دور کرکے امت واحدہ کے طور پر اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کونسل پاکستان کے پر عمل پیرا عالم اسلام اہل اسلام انہوں نے اسلام کے کے مرکزی کی سیرت
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔