پاکستان کو داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے،راناثنا اللہ کی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیادت کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیادت کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے،آئیں میثاق استحکام پاکستان پر اکٹھے ہو جائیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جارحیت کا آغاز دشمن کی جانب سے ہوا، پاک فوج نے موثرانداز میں جارحیت کا جواب دیا، پاک فوج نے دشمن کی متعدد پناہ گاہوں کو نیست و نابود کر دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بہادر مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا،چھپے ہوئے دشمن کو آج نے ہم منہ توڑ جواب دیا ہے۔
طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی
راناثنا اللہ نے تمام سیاسی قیادت کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ آج ایک چھپے ہوئے دشمن کو ٹھکانے لگایا ہے،پی ٹی آئی کی قیادت بے شک ہمیں گالیاں دیتی رہے لیکن پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو،آئیں میثاق استحکام پاکستان پر اکٹھے ہو جائیں۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان کو داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے،وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت دی ہے،دنیا ہماری عسکری اور سفارتی قوت کو تسلیم کر چکی ہے،آئیں آپ بھی اس کامیابی کا حصہ بنیں۔اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں، استحکام پاکستان کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔
پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کیلئے ہے،اسحاق ڈار
انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کے بہادر افسران اور جوان پاکستان کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربانیاں کررہے ہیں،پاکستان عسکری اور سفارتی میدان میں بھی اپنا لوہا منوا چکا ہے،پاک فوج نے ایک بار پھر ملکی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، موجودہ حالات میں ملکی سیاسی قیادت کو اتحاد کامظاہرہ کرنا ہوگا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت سیاسی قیادت کو تمام سیاسی
پڑھیں:
سیاسی انتشار ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، کاشف سعید شیخ
نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر صوبائی امیر نے کہا کہ کے پی اور پنجاب میں کشیدہ صورتحال جمہوری قوتوں کے مفاد میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار کو ملک و قوم کیلئے تباہی قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ سیاسی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتشار اور سیاست کو بند گلی سے نکال کر صحیح راستے پر ڈالنے کیلئے کردار ادا کرے، کے پی اور پنجاب میں کشیدہ صورتحال جمہوری قوتوں کے مفاد میں نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نئے تعمیر شدہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکھر ریجن ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن، ڈائریکٹر ہیلتھ سکھر ریجن نصراللہ شیخ، امیر جماعت اسلامی ضلع لاڑکانہ ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو، الخدمت کے صدر مولانا یعقوب کمبوہ اور رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
کاشف سعید شیخ نے کہا کہ صوبائی حکومت سندھ میں بدامنی اور غربت کا خاتمہ کرکے عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرکے اپنا فرض پورا کرے، ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام میں آگاہی سمیت اس پر قابو پانے کیلئے فوری اور غیر متشدد اقدامات کیے جائیں اور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔