جامع مسجد سرینگر میں سیرت مقابلے کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکتبہ مسیح الامت کے زیراہتمام اور میر واعظ فاونڈیشن کے اشتراک سے رواں برس کے دوسرے عظیم الشان سالانہ سیرت مقابلے کی اختتامی تقریب آج تاریخی جامع مسجد سرینگر میں منعقد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مقابلے میں مقبوضہ وادی کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حضور اقدس ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں تمام شرکاء اور انعام یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا کہ نئی نسل آنحضورحضورر ﷺ کی سیرتِ مبارکہ سے والہانہ محبت رکھتی ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمیں سچائی، رحم دلی، انکساری اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی حقیقی کامیابی اچھے کردار، اخلاق اور نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہی ہے۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو میڈلز، ٹرافیوں اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میر واعظ
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد
اسلام آباد کے دامن میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے سائے تلے ایک ایسی عمارت ایستادہ ہے جو ایمان، فنِ تعمیر اور دوستی تینوں کی خوبصورت ترجمان ہے۔
یہ ہے فیصل مسجد، جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اٹوٹ رشتے کی روشن علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مارگلہ کے دامن میں واقع فیصل مسجد کے بارے میں دلچسپ حقائق
1976 میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز نے اس مسجد کے قیام کے لیے فنڈ فراہم کیے، اسی محبت اور تعاون کی یاد میں اس کا نام فیصل مسجد رکھا گیا۔
اسی سال اکتوبر 1976 میں اس مسجد کے سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی اور سعودی حکام نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔
ترکیہ کے معروف معمار ودات دلوقای نے اس کا ڈیزائن تیار کیا، جو کسی روایتی گنبد پر مبنی نہیں بلکہ صحرائی خیمے سے متاثر ہے۔ یہ خیمہ دراصل اسلامی سادگی، وقار اور یکجہتی کی علامت ہے۔
مسجد کی عمارت قریباً 10 سال میں مکمل ہوئی، اور 1986 میں اس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے۔ آج فیصل مسجد صرف پاکستان کی قومی مسجد نہیں، بلکہ دونوں ممالک کے درمیان روحانی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کی ایک زندہ یادگار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وقت کی دھول میں گم ہوتی فیصل آباد کی اولین جامع مسجد اور دارالعلوم
فیصل مسجد ہمیں یاد دلاتی ہے کہ دوستی صرف الفاظ میں نہیں، بلکہ ایمان، فن اور احساسِ امت میں پروئی ہوئی ایک حقیقت ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سعودی عرب دوستی شاہ فیصل فیصل مسجد وی نیوز