پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البطار ٹو اختم
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عریبیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں البطار ٹو اختتام پذیر ہو گئیں۔ مشقیں 18 سے 26 نومبر تک جاری رہیں۔ مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور سعودی آرمی کی کامبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ مشقوں کی اختتامی تقریب تبوک سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔ 18 سے 26 نومبر تک جاری رہنے والی مشقیں انسداد دہشت گردی پر مرکوز رہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں سعودی عرب کے سینئر فوجی حکام بھی موجود تھے۔ دونوں برادر ممالک کی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، عملی صلاحیت اور ہم آہنگی کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کا پولیس ٹریننگ کے مشترکہ پروگرام پر اتفاق
ریاض میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی تعاون، باہمی روابط اور وزارتِ داخلہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران برمی مسلمانوں کے قانونی اسٹیٹس کے دیرینہ مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیرِ داخلہ نے اس اہم معاملے کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی وزیر نے پاکستان میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ وزارتِ داخلہ کے ورکنگ گروپ کا اجلاس آئندہ ماہ منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے اور پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلقات پر فخر ہے۔