تھران، یوم بسیج کے موقع پر حسینیہ امام خمینی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
بسیج تنظیم کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل سلیمانی نے بسیج کا بنیادی مشن ملک کے لیے مختلف میدانوں میں طاقت پیدا کرنا قرار دیا، جن میں دفاعی و سلامتی کے شعبے، ثقافتی و سماجی میدان، سائنس و ٹیکنالوجی، میڈیا و سائبر اسپیس، محرومیت کا خاتمہ، اور ملک کی ترقی و آبادانی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہِ پاسداران کے کمانڈر انچیف اور ہزاروں بسیجیوں کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینیؒ میں یوم بسیج کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے سیاسی شعبہ کی رپورٹ کے مطابق بسیجِ مستضعفین کی تشکیل کی سالگرہ کے موقع پر ملک کے گوشے گوشے سے آئے ہوئے ہزاروں بسیجیوں کی شرکت کے ساتھ یوم بسیج کی تقریب حسینیہ امام خمینیؒ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں جس میں سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف، میجر جنرل پاکپور بھی موجود تھے، بسیج تنظیم کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل سلیمانی نے بسیج کا بنیادی مشن ملک کے لیے مختلف میدانوں میں طاقت پیدا کرنا قرار دیا، جن میں دفاعی و سلامتی کے شعبے، ثقافتی و سماجی میدان، سائنس و ٹیکنالوجی، میڈیا و سائبر اسپیس، محرومیت کا خاتمہ، اور ملک کی ترقی و آبادانی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بسیج کی ثقافت، مزاحمت کی ثقافت ہے اور بسیجی ہمیشہ ایک مضبوط ایران کے قیام کے لیے ہر اس میدان میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں جہاں قربانی کی ضرورت ہو۔ تقریب کے دیگر حصوں میں 12 روزہ جنگ کے بسیج کے سرگرم کارکنوں کی یادداشتیں، ترانے کی پیشکش، قصہ گوئی اور حماسی شاعری بھی شامل تھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزازمیں الوداعی تقریب
راولپنڈی: (نیوزڈیسک) جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سابق جوائنٹ چیفس اور سینئر افسران نے شرکت کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی 40 سالہ عسکری خدمات پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فرائض احسن انداز میں ادا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ موجودہ جیو سٹریٹجک حالات میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے ، قوم کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، افواج پاکستان مزید مستحکم بنانے کے لیے تیار ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق الوداعی تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں سمارٹ ٹرائسروسز گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔