Daily Mumtaz:
2025-11-26@15:41:07 GMT

جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزازمیں الوداعی تقریب

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزازمیں الوداعی تقریب

 

راولپنڈی: (نیوزڈیسک) جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سابق جوائنٹ چیفس اور سینئر افسران نے شرکت کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی 40 سالہ عسکری خدمات پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فرائض احسن انداز میں ادا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ موجودہ جیو سٹریٹجک حالات میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے ، قوم کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، افواج پاکستان مزید مستحکم بنانے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق الوداعی تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں سمارٹ ٹرائسروسز گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، سربراہ پاک فضائیہ کی قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کی تعریف

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، سربراہ پاک فضائیہ کی قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)اپنی الوداعی مصروفیات کے جزویہ طور پر جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انکا استقبال کیا۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سربراہ پاک فضائیہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مثالی خدمات اور تینوں مسلح افواج میں ہم آہنگی کو مضبوط و مربوط بنانے میں انکے اہم کردار کی تعریف کی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے قومی دفاع کے لیے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کو بھی سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں، عملی مہارت، جدت طرازی اور اپ گریڈیشن کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت و لگن کو سراہا اور دہشتگردی کے عفریت کے خلاف قومی جنگ میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے مابین موجودہ ہم آہنگی کو بھی سراہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تعاون مستقبل میں مزید فروغ پاتا رہے گا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فضائیہ کی بھرپور حمایت پر ائیر چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی اے ایف اور اسکی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی وزیراعظم کا دانش یونیورسٹی سائٹس کا دورہ، منصوبے کی شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، تینوں افواج کا گارڈ آف آنر پیش
  • پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جنرل ساحر شمشادکا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی خطاب
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب
  • راولپنڈی: جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین
  • جنرل ساحر شمشاد کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، سربراہ پاک فضائیہ کی قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کی تعریف