پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 20 برس ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو آج 20 برس ہو گئے۔
8 اکتوبر 2005 کو 7 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔
زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ آبادیاں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی تھیں۔ ہنستے بستے شہر سیکنڈز میں اجڑ گئے تھے۔
یاد رہے کہ مجموعی طور پر 28000 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ زلزلے کی زد میں آیا جس نے 400 گاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا۔ متاثرہ علاقوں میں 16 ہزار اسکول اور 80 فیصد صحت کے مراکز مکمل طور پر تباہ ہوئے تھے۔
مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور دوست ممالک نے بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کر کے زلزلہ متاثرین کو دوبارہ زندگی کی جانب لوٹانے میں بھر پور کردار ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان سمیت سونے کی عالمی مارکیٹوں میں قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز، امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کے تسلسل سے آبنائے ہرمز کی بندش، فی بیرل خام تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر کی سطح پر آنے، امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے ہفتے کے اجلاس سے قبل سود کی بلند شرح کو تقویت ملنے سے عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 50 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمی کے باعث پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61 سینٹس کی کمی سے 58 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر آگئی۔ کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 61 روپے کی کمی سے 6 ہزار 309 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 53 روپے کی کمی سے 5 ہزار 408 روپے کی سطح پر آگئی۔