امریکا: کیلیفورنیا کی شاہراہ پر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک شاہراہ پر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہیلی کاپٹر نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی یو سی ڈیوس میڈیکل سینٹر سے اْڑان بھری تھی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 3افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ہیلی کاپٹر سکرامنٹو ہائی وے پر گرا ،جس میں ایک پائلٹ، ایک نرس اور ایک پیرا میڈک سوار تھا۔ دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں کوئی مریض موجود نہیں تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
ایتھوپیا میں شدید بارش‘ دریائے نیل میں طغیانی سے تباہی‘بستیاں بہ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا میں شدید بارش نے تباہی مچادی، جب کہ دریائے نیل میں طغیانی آنے کے بعد مصر میں بستیاں اور کھیت بہ گئے۔ اس دوران دریا کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور مصر کا شمالی علاقہ شدید سیلاب کی لپیٹ میں آنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مصر نے ایتھوپیا میں دریائے نیل پر ڈیم کو سیلاب کی وجہ قرار دے دیا۔ سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں،تاہم اس دوران امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب دریائے نیل بپھرنے سے سوڈان بھی متاثر ہوا۔ مقامی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت دی ہے۔