ٹی ایل پی واقعے پرجعلی خبروں کیخلاف کارروائی شروع، فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ٹی ایل پی واقعے پرجعلی خبروں کیخلاف کارروائی شروع، فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار Supporters of the banned Islamist political party Tehrik-e-Labaik Pakistan (TLP) chant slogans during a protest demanding the release of their leader and the expulsion of the French ambassador over cartoons depicting the Prophet Mohammed, in Lahore, Pakistan October 22, 2021.
اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے پرجعلی خبروں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب اور مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ جاری ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا، سوشل میڈیا سے فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹانے کی ہدایات دی ہیں اور باربارخلاف ورزی پر اکانٹس کی مستقل معطلی کی سفارش بھی زیرغور ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عوام محتاط رہیں، غیرمصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے پر کارروائی ہوسکتی ہے، ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز جھوٹ پرزیروٹالیرنس پالیسی نافذ ہے۔
ذرائع کے مطابق پروپیگنڈا فیک نیوزکے پیچھے موجود اوورسیزنیٹ ورک کی ٹریسنگ شروع کردی گئی ہے اور اوورسیزنیٹ ورک کیخلاف سفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات کی تیاری بھی جاری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ بیرونِ ملک ملوث افراد کے خلاف قانونی اور سفارتی کارروائیاں پلان کی جارہی ہیں، ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تعاون کے آپشنز پر مشاورت بھی جاری ہے۔
گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرولنگ سیلزکے خلاف بھی ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ فیک نیوزکے مالی سہولت کاروں کی نشاندہی، مشکوک ٹرانزیکشنزکی اسکریننگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ہنگامی حالات میں افواہ سازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی، اس طرح کے فیک اکانٹس بھارت اورافغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، صوبائی فوکل پرسنز نامزد کردیے گئے اور فوری ری ایکشن اور کانٹر میسجنگ یونٹس بھی فعال کردیے جبکہ فیک نیوز رپورٹ کرنے کیلئے سرکاری ہیلپ لائن 1919 ایکٹو کردی گئی، شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔ حکام نے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ چینلزاوربلاگرزکوئی بھی مواد نشرکرنے سے پہلے دوہری تصدیق یقینی بنائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر‘میرا سر شرم سے جھک گیا’، جاوید اختر کی بھارت میں افغان وزیر خارجہ کے استقبال پر سخت تنقید ‘میرا سر شرم سے جھک گیا’، جاوید اختر کی بھارت میں افغان وزیر خارجہ کے استقبال پر سخت تنقید پولیس نے سعد رضوی کے گھر چھاپے میں برآمد ہونیوالے قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیل جاری کردی لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز درکار نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے وفد کا سی ڈی اے کا دورہ کرکٹ ٹیم کے برعکس رویہ:سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ ہمارے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا: چینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیک نیوز
پڑھیں:
غزہ کی تعمیرِنو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، کئی ممالک امداد کے لیے تیار ہیں: اقوام متحدہ
غزہ کی تعمیرِنو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، کئی ممالک امداد کے لیے تیار ہیں: اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز )اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے نے کہا ہے کہ امریکہ، عرب اور یورپی ممالک سمیت کئی ممالک نے غزہ کے تعمیرنو کے لیے درکار 70 ارب ڈالر کے فنڈز دینے پر ابتدائی رضامندی ظاہر کی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے ایک عہدے دار نے منگل کو بتائی ہے۔یو این ڈی پی کے عہدے دار جیکو سیلیئرز نے جنیوا میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پہلے سے ہی ہمیں بہت اچھے اشارے مل چکے ہیں۔
تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اور حماس کی دو برس تک جاری رہنے والی جنگ میں تقریبا پانچ کروڑ 50 لاکھ ٹن ملبہ جمع ہو چکا ہے۔اس سے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب ارودغان نے کہا تھا کہ نئے جنگ بندی معاہدے کے بعد وہ عرب ممالک، امریکہ اور یورپ سے غزہ کی تعمیرنو کے لیے درکار مدد کے لیے رابطہ کریں گے۔رجب طیب اردوغان کو یقین ہے کہ تعمیرنو کی تخمینہ لاگت کے لیے امداد آسانی سے مل جائے گی۔
شرم الشیخ سے واپسی پر رجب طیب اردوغان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کو دو ریاستی حل کے تناظر میں ہی دیکھنا چاہیے۔اس سے قبل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کی محفوظ تعمیرِنو میں تعاون کے لیے عرب اور مسلم ممالک کا شکرگزار ہوں۔عرب نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی ثالثی سے غزہ میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے نے مشرق وسطی میں ایک تاریخی نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتنے برسوں کی نہ ختم ہونے والی جنگ اور مسلسل خطرات کے بعد، آج آسمان پرسکون ہے، بندوقیں خاموش ہیں، سائرن تھم چکے ہیں، اور سورج ایک ایسی مقدس سرزمین پر طلوع ہو رہا ہے جو بالآخر امن میں ہے، ایک ایسی زمین اور خطہ جو، خدا نے چاہا تو ہمیشہ کے لیے امن میں رہے گا۔ صدر ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ کی جنگ کے خاتمے کی ایک بڑی پیش رفت پیر کو اس وقت ہوئی جب حماس نے دو برس کی قید کے بعد اپنے قبضے میں موجود آخری 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔اسرائیلی جیل سروس نے تصدیق کی کہ جوابا اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 1968 قیدیوں، جن میں اکثریت فلسطینیوں کی تھی، کو رہا کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹی ایل پی واقعے پرجعلی خبروں کیخلاف کارروائی شروع، فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار ٹی ایل پی واقعے پرجعلی خبروں کیخلاف کارروائی شروع، فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار ‘میرا سر شرم سے جھک گیا’، جاوید اختر کی بھارت میں افغان وزیر خارجہ کے استقبال پر سخت تنقید پولیس نے سعد رضوی کے گھر چھاپے میں برآمد ہونیوالے قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیل جاری کردی لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز درکار نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے وفد کا سی ڈی اے کا دورہ کرکٹ ٹیم کے برعکس رویہ:سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم