چمن بارڈر پر پاکستان فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، وڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چمن: پاکستان فوج کی جانب سے افغان طالبان فورسز اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف شدید اور مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے، سرحدی علاقے میں دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا جب کہ فرار کی کوشش کرنے والے افغان طالبان اور خارجی مارے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چمن بارڈر کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان اور ان کے زیرِ قبضہ خارجی عناصر نے اپنی پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی، پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہدف بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان اور خارجی ہلاک ہوئے جب کہ دشمن کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
اسی دوران افغان طالبان اور خارجیوں کی پسپائی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ویڈیو میں قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ کے اندرونی مناظر، وہاں پڑے افغان یونیفارم اور چھوڑے گئے ہتھیار بھی دکھائے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بیشتر افغان طالبان پوسٹیں خالی پڑی ہیں اور متعدد شدت پسند پسپا ہوچکے ہیں، پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقے میں مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی یہ کارروائی افغان سرزمین سے ہونے والی اشتعال انگیزیوں اور حملوں کے جواب میں کی گئی ہے تاکہ آئندہ کسی قسم کی جارحیت کا مؤثر سدباب کیا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افغان طالبان اور جوابی کارروائی
پڑھیں:
اسلام آباد کے پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندے گرفتار
اسلام آباد کے ایک پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا، 539 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حاجی کیمپ سے افغانستان بارڈر منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ آبپارہ کے حدود ارجنٹائن پارک سے 438 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ،غیر قانونی مقیم افغان باشندے کئی ماہ سے پارک کے ایک حصے میں خیمہ زن تھے۔
پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندے کسی قسم کا ویزا یا دیگر دستاویزات پیش نہ کر سکے جس پر ان کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کو حاجی کیمپ سے افغانستان بارڈر منتقل کیا جائے گا۔