پاکستان فوج کی طرف سے افغان طالبان  فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے شدید اور موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں چمن بارڈر کے علاقے میں افغان طالبان اور طالبان کی پوسٹوں پر چھپے خارجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے۔

پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگے۔

خارجی اور افغان طالبان کی پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کے خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے فرار خارجیوں اور افغان طالبان کو کامیابی سے ہدف بنایا۔

جاری ویڈیو میں قبضہ کی جانے والی افغان پوسٹ کے اندرونی مناظر بھی منظر عام پر آگئے۔

https://x.

com/PTVNewsOfficial/status/1977182924064575782

ویڈیو میں افغان طالبان کی پوسٹ پر پڑے ہوئے افغانی یونیفارم اور چھوڑے گئے ہتھیار دیکھے جا سکتے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ بیشتر افغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔

 

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افغان طالبان پوسٹیں اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر

پڑھیں:

افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ تاہم پاک فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغانستان کی فائرنگ پاک افغان بارڈر پاک فوج کا جواب درجنوں ہلاک وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • جوابی کارروائی: 200 افغان طالبان، خارجی ہلاک، 23 جوان شہید: آئی ایس پی آر
  • پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سےزائدافغان طالبان اور خارجی ہلاک،قوم کے23سپوت شہید ہوئے:آئی ایس پی آر
  • پاکستان کا منہ توڑ جواب ،طالبان کا درانی کیمپ2 تباہ، 50 طالبان اوردہشتگرد ہلاک
  • پاک فوج کی جوابی کارروائی میں200سےزائدافغان طالبان اور خارجی ہلاک،قوم کے23سپوت شہید:آئی ایس پی آر
  • پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا، افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے: عطاء تارڑ
  • افغان طالبان سپاہی کے پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان کی جوابی کارروائی میں درانی کیمپ2 مکمل تباہ، 50 سے زائد طالبان و خارجی ہلاک
  • افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک