دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء )  دبئی ہاربر میں 12 سے 15 اکتوبر تک جاری ایکسپینڈ نارتھ اسٹار 2025 کا آغاز ہو گیا ہے،  جو خطے کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جو عالمی اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور جدید تخلیق کاروں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ تقریبِ افتتاح کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر عزت مآب فیصل نیاز ترمذی نے کیا۔

ان کے ہمراہ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ایڈیشنل سیکریٹری و سی ای او اگنائٹ رفیق احمد بُریرو، قونصل جنرل دبئی حسین محمد، ٹریڈ کونسلر علی زیب خان، پریس کونسلر محمد صالح، جنرل منیجر اگنائٹ (پراجیکٹس) بلال عباسی اور وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی موجود تھے۔ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام اور اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے وفد نے پاکستان کی نمائندگی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 10 پاکستانی اسٹارٹ اپس اس عالمی نمائش میں ڈیجیٹل پروڈکٹس اور جدید ٹیکنالوجیکل سلوشنز پیش کر رہے ہیں، جو مختلف شعبوں میں پاکستان کی جدت اور اختراعی صلاحیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ > ’’پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات کو برآمدات رواں مالی سال 2024–25 میں 376 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ پاکستان کی عالمی آئی ٹی ایکسپورٹس 3.

76 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، جو بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا ثبوت ہے۔

‘‘ ایڈیشنل سیکریٹری رفیق احمد بُریرو نے کہا کہ  ’’ایکسپینڈ نارتھ اسٹار 2025 میں پاکستانی اسٹارٹ اپس کی شمولیت حکومت کے اس وژن کی عکاس ہے جس کے تحت نوجوانوں کو ٹیکنالوجی، جدت اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے سفیر ہیں، جو نالج اکانومی کے ذریعے پائیدار معاشی ترقی کے ہدف میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور آئی ٹی ماہرین کو ہال 8، اسٹینڈ نمبر H8-B180 پر قائم پاکستان پویلین کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ پاکستان کے تخلیقی اور جدید اسٹارٹ اپس کو قریب سے دیکھ سکیں اور باہمی تعاون و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر سکیں۔ اس سال 40 سے زائد آزاد پاکستانی اسٹارٹ اپس بھی نمائش میں حصہ لے رہے ہیں، جو پاکستان کی ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔

عالمی وینچر کیپیٹلسٹس، ایکسیلیریٹرز اور کارپوریٹ پارٹنرز کی جانب سے پاکستانی پویلین میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے — جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اسکیل ایبل، بااثر اور سرمایہ کاری کے قابل کاروبار تخلیق کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی اسٹارٹ اپس میں پاکستان پاکستان کی رہے ہیں آئی ٹی

پڑھیں:

پاک فوج کی شاندار کارکردگی، کیمبرین پیٹرول ایکسرسائز میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاک فوج کی بڑی کامیابی، پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کیمبرین پیٹرول 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک ویلز برطانیہ میں منعقد ہوئی، برطانیہ میں ہونے والی مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول نے 66ویں سال بھی اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقراررکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی ٹیم نے 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر مشکل سفر کامیابی سے مکمل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ قوم کو پاک فوج کی اس عظیم کامیابی پر فخر ہے۔ پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی سے عالمی سطح پر وطن کا پرچم بلند ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی بیوٹی انڈسٹری نے عالمی مارکیٹ میں جگہ بنا لی
  • جٹیکس گلوبل 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح
  • جدید طب سے متعلق ہیلتھ ایشیا 2025 کا کراچی ایکسپو میں انعقاد
  • وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی قیادت میں پاکستان پویلین کا افتتاح  
  • دبئی: وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ ٹیک ڈیسٹینیشن پویلین کا افتتاح کررہی ہیں
  • پاک فوج کی شاندار کارکردگی، کیمبرین پیٹرول ایکسرسائز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز کی شاندار کارکردگی
  • کیمبرین پٹرول 2025 میں پاکستان آرمی کی شاندار کامیابی، گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
  •  آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025:  انگلینڈ نے سری لنکا کو89 رنز سے ہرایا، نیٹ برنٹ کی شاندار سنچری