وٹامن ڈی کی کمی خاموش قاتل قرار! ابتدائی علامات اور حل کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وٹامن ڈی جسے عام طور پر سَن شائن وٹامن کہا جاتا ہے، انسانی صحت کا ایک نہایت اہم جز ہے، یہ ناصرف ہڈیوں کی مضبوطی میں کردار ادا کرتا ہے بلکہ قوتِ مدافعت، دماغی صحت اور جذباتی توازن کو بھی برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وٹامن ڈی کی کمی دنیا بھر میں عام ہے لیکن ماہرین کے مطابق زیادہ تر افراد اس کمی سے لاعلم رہتے ہیں۔
وٹامن ڈی کی اہمیت
وٹامن ڈی جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے، اس کی کمی بچوں میں رکٹس (Rickets) اور بڑوں میں آسٹیوپوروسس (Osteoporosis) جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، وٹامن ڈی مجموعی صحت اور مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی عام طور پر ایشیائی باشندوں میں زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ اس کی علامات بھی کم معلومات ہونے کے سبب واضح نہیں ہوتیں۔
وٹامن ڈی کی کمی اکثر تھکن، اداسی، اور بار بار ہونے والے انفیکشنز کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔
دیگر ممکنہ علامات میں کمر یا ہڈیوں میں درد، زخموں کا دیر سے بھرنا، بالوں کا گرنا، پٹھوں میں درد، اضطراب کی کیفیت، ڈپریشن اور وزن میں اضافہ شامل ہے۔
وٹامن ڈی حاصل کرنے کے قدرتی ذرائع
ڈاکٹرز کے مطابق وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ سورج کی روشنی ہے، 10 سے 30 منٹ تک بازو اور ٹانگوں کو سورج کی روشنی میں رکھنے سے جسم خود بخود 1000 سے 2000 یونٹ وٹامن ڈی پیدا کر لیتا ہے۔
غذائی ذرائع
چربی والی مچھلیاں جیسے سالمن اور ٹونا، انڈے کی زردی اور مشروم میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔
وٹامن ڈی کا سپلیمنٹ کب لینا چاہیے؟
اگر کسی میں وٹامن ڈی کی شدید کمی پائی جائے تو ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں تاہم اُنہوں نے خبردار کیا کہ زیادہ مقدار نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار گردوں کے مسائل پیدا کر سکتی ہے، بالغ افراد کے لیے روزانہ 600 سے 800 انٹرنیشنل یونٹ مقدار کافی ہے لیکن سپلیمنٹ لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر مشورہ ضرور کریں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور، جرم ثابت، قاتل کو عمر قید ،5 لاکھ جرمانے کی سزا
فائل فوٹوپشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں قتل کے ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج محمد کاشف نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں 4 نومبر 2023ء کو پیش آنے والے واقعے کی سماعت ہوئی۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم نے گاڑی راستے سے نہ ہٹانے پر پڑوسی کے ساتھ تکرار کی اور تکرار کے دوران چاقو کے وار سے پڑوسی عثمان کو قتل کیا۔