اسلام آباد کے معروف بزنس وفد کے اعزاز میں جدہ میں پُرتکلف عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز

جدہ (خالدنواز چیمہ) اسلام آباد سے آنے والے معروف کاروباری شخصیات کے وفد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جدہ کی معروف سماجی شخصیت شریف زمان کی جانب سے جدہ پارک میں ایک پُرتکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
وفد میں ممتاز کاروباری شخصیات رانا ادریس احمد (النفی اسٹیٹ اینڈ بلڈرز)، چوہدری منصور علی (عثمانیہ کنسٹرکشن) اور چوہدری طارق (121 ریئل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز) شامل تھے۔
۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
شرکاء نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ معاشی و سرمایہ کاری معاہدے باہمی ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کا وژن 2030 اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف ایک دوسرے کے ہم آہنگ ہیں، جن سے دونوں برادر ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ پیش کیا گیا، اور یادگاری گروپ فوٹو لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام میں ماحولیاتی تصور پر پاکستان انٹرفیتھ فورم کی فکری نشست کا انعقاد اسلام میں ماحولیاتی تصور پر پاکستان انٹرفیتھ فورم کی فکری نشست کا انعقاد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا پنجاب میں گندم خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر صنم جاویدکی گرفتاری پرکے پی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، صوبائی صدر پی ٹی آئی پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں، چچا بھتیجی کی لڑائی میں پی پی کو نہ گھسیٹیں: پلوشہ خان اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں، شیخ رشید احمد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ملائشیا کے دوران اہم اعزاز مل گیا

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

 پروقار تقریب، اعلیٰ شخصیات اور طلبہ کی شرکت

یہ تقریب ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جنہوں نے وزیراعظم کو اعزازی ڈگری پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری

تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی کے منتظمین، اساتذہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 وزیراعظم اور ملکہ نے اپنے خطابات میں کیا کہا؟

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب کیا۔
دونوں شخصیات نے تعلیم، قیادت، باہمی تعاون اور مسلم دنیا کے مابین تعلیمی و تحقیقی روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعظم سے ملائیشین بزنس گروپ کے وفد کی ملاقات، پاک ملائیشیا اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

وزیراعظم نے اس اعزاز کو پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تحقیق ہی وہ راستہ ہیں جن سے ترقی اور استحکام کی راہیں کھلتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملائشیا

متعلقہ مضامین

  • چند گھنٹوں میں اسلام آباد کے معروف مراکز میں 2 افراد قتل
  • اسلام میں ماحولیاتی تصور پر پاکستان انٹرفیتھ فورم کی فکری نشست کا انعقاد
  • وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ملائشیا کے دوران اہم اعزاز مل گیا
  • وزیراعظم سے ملائیشین بزنس گروپ کے وفد کی ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیراعظم سے ملائیشین بزنس گروپ کے وفد کی ملاقات،اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیراعظم سے ملائیشین بزنس گروپ کے وفد کی ملاقات، پاک ملائیشیا اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے قطر کےسابق وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی شیخ الفالح بن ناصر کی جانب سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں عشائیہ۔
  • میاں مزمل مشتاق کی جانب سے پیرسید الحسن کے اعزاز میں عشائیہ
  • پیپلز پارٹی کے رہنما تسنیم احمد قریشی کی عمرہ ادائیگی، جدہ میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام