Juraat:
2025-10-14@03:36:36 GMT

کراچی سے افغانیوں کو واپس وطن روانہ کیا جائے،خالد مقبول

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

کراچی سے افغانیوں کو واپس وطن روانہ کیا جائے،خالد مقبول

پاکستان کو دو دہائیوں سے مشکلات کا سامنا ، افغانستان کو ذمے داری پوری کرنی چاہئے
ہم حکومت کے اتحادی اور شراکت دار ہیں رشتے دار نہیں،تقریب سے خطاب، میڈیا سے گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دو دہائیوں سے کم مشکلات کا سامنا ہے اس میں افغانستان کو اپنی زمے داری پوری کرنی چاہئے27ویں آئینی ترمیم میں دیکھیں گے جن شہروں میں ہمارا مینڈیٹ ہے اس کیلئے کس طرح کے انتظامات کئے جاتے ہیں ہم حکومت کے اتحادی اور شراکت دار ہیں رشتے دار نہیں حیدر آباد میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب افغانستان میں افغانیوں کی حکومت ہے وہاں جنگی حالات نہیں پاکستان میں آئے افغان مہمانوں کو واپس اپنے ملک لوٹ جانا چاہئے ان کو کیمپوں میں رہنا تھا یہ شہروں میں آ گئے کراچی حساس شہر ہے یہاں سے سب سے پہلے افغانیوں کو روانہ کیا جائے حیدرآباد کے میٔر کاشف شورو کہتے ہیں حیدرآباد میں 60ارب کا کام ہوا ہے وہ ارب کیا سعودی عرب سے آ ئے تھے اب تیزی سے آ بادی بڑھ رہی ہے تو صوبے بھی بننے چاہئے حیدرآباد کسی وقت پاکستان کا تیسرا بڑا شہر تھا ملک کے قیام سے لے کر آ ج تک یہاں کئی یونیورسٹیز بن جانی چاہئے تھیں اب آ رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے آ ج ہمیں پتہ ہے ہم ٹی وی دیکھ رہے ہیں یا ٹی وی ہمیں دیکھ رہا ہے جو ہم سوچ رہے ہیں دنیا اس سے آ گے چلی گئی ہے اس ملک میں کچھ لوگوں کا مطالبہ یہ ہے ہم تعلیم حاصل نہ کرسکیں تعلیم سب کا حق ہے رعایت نہیں 77سال میں صرف زمین بچی تھی ضمیر نہیں بچاہم وہ ہیں جن کی رگوں میں پاکستان لہو بن کر دوڑتا ہے، ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں آج دنیا گلوبل ولیج ہے ، تعلیم ترجیح بن گئی ہے اور دنیا بدل گئی ہے دنیا کی سو بڑی کمپنیوں نے ڈگری کی شرط ختم کردی ہے ، اب ایسا دور ہے تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے ڈگر ی ہو یا نہ ہو ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

بھارت سے رہائی پانے والے 54 پاکستانی ماہی گیر کراچی روانہ

سٹی 42 : بھارت سے رہائی پانے والے 54 پاکستانی ماہی گیر کراچی روانہ کر دیئے گئے ۔

 ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا گیا ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کی ہدایت پر ماہی گیروں کو ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا، رہائی پانے والے ماہی گیروں کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے۔

  ایدھی ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے 54 پاکستانی ماہی گیروں کو 9 ستمبر کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا، سکیورٹی اداروں کی جانچ پڑتال کے بعد ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا، ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی حکام نے گرفتار کر رکھا تھا۔

قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا

متعلقہ مضامین

  • کراچی حساس شہر ہے‘سب سے پہلے یہاں سے افغانیوں کو نکالا جائے‘وفاقی وزیر تعلیم
  • کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف آپریشن‘ 21 افغان باشندے زیر حراست
  • بھارتی قید سے رہا 67 پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے
  • لاہور سے دیگر شہروں جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر
  • ایک آدھے گھنٹے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب ہو جائے گا: علی ظفر
  • پاکستان تیسری عالمی جنگ لڑ رہا ہے
  • افغانستان سے حملہ علاقائی امن کیلیے خطرہ ہے‘ خالد مقبول
  • بھارت سے رہائی پانے والے 54 پاکستانی ماہی گیر کراچی روانہ
  • کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟