Jasarat News:
2025-10-14@20:47:15 GMT

انسٹا گرام نے نوجوانوں کیلئے نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

انسٹا گرام نے نوجوانوں کیلئے نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام اپنے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میٹا کی زیرملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام نوجوانوں کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد وہ اپنی فیڈ پر وہ فحش مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔

اس اپ ڈیٹ کا مطلب ہے کہ وہ صارفین جو نوجوانوں سے مخصوص اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں گے ان کو انسٹاگرام پر صرف فوٹو اور ویڈیوز جیسا کہ پی جی-13 مووی میں ہوتا ہے۔

میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اس اپ ڈیٹ میں اشتعال انگیز زبان کی حامل پوسٹس، خطرناک اسٹنٹ اور نقصان دہ رویوں کی حوصلہ افزائی کرنے والی کو پوسٹس کو ہٹانے یا ایسی پوسٹ کو تجویز میں نہ آنے دینا شامل ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی انتہائی سخت سیٹنگ بھی پلیٹ فارم میں شامل کرنے جا رہی ہے جس کا اطلاق والدین بچوں کے لیے کر سکیں گے اور والدین کی اجازت کے بغیر سیٹنگ بدلی بھی نہیں جا سکے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹا گرام کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچرز کا مقصد نوجوانوں کو دیگر افراد کی بدزبانی یا توہین آمیز سلوک سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ تبدیلیاں بچوں کو پہنچنے والے نقصانات پر ہونے والی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد لائی جا رہی ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اپ ڈیٹ

پڑھیں:

انسٹاگرام نے نئے مینیو بار کی آزمائش شروع کر دی، محدود صارفین کو رسائی حاصل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایپ کی ساخت میں اہم تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نئی مینیو بار کو تجرباتی طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔ اس تازہ ڈیزائن میں ٹیبز کی ترتیب بدل دی گئی ہے، اور دو سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فیچرز، ریلز اور ڈائریکٹ میسجز  کو نمایاں مقام دیا گیا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ نے ایک ویڈیو پیغام میں اس تبدیلی کا باضابطہ اعلان کیا، فی الحال نئی مینیو بار محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے تاکہ فیڈ بیک حاصل کیا جا سکے، اس تبدیلی کا مقصد صارفین کے روزمرہ استعمال کو زیادہ سہل اور دلچسپ بنانا ہے۔

موجودہ انسٹاگرام ایپ میں نیچے کی بار میں فیڈ، سرچ، نئی پوسٹ، ریلز اور پروفائل پیج کے آپشنز موجود ہیں۔ تاہم نئی مینیو ترتیب میں ریلز اور ڈائریکٹ میسجز کو ہوم آئیکون کے ساتھ رکھا جائے گا، جبکہ نئی پوسٹ بنانے کا آپشن نیچے سے ہٹا کر ایپ کی اوپری پٹی میں منتقل کر دیا جائے گا۔

ایڈم موسیری نے کہا کہ “اس طرح کی تبدیلیاں بظاہر معمولی لگتی ہیں، لیکن صارفین کے استعمال کے انداز پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔” انہوں نے مزید وضاحت کی کہ چونکہ صارفین کسی بھی نئی ترتیب کے عادی ہونے میں وقت لیتے ہیں، اسی لیے کمپنی نے اس فیچر کو آزمائشی مرحلے میں فی الحال اختیاری رکھا ہے۔

انسٹاگرام کی انتظامیہ کے مطابق، آنے والے مہینوں میں پلیٹ فارم پر میسجنگ اور مختصر ویڈیوز (ریلز) کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔ یہی وہ دو فیچرز ہیں جنہوں نے گزشتہ چند برسوں میں انسٹاگرام کی مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

ایڈم موسیری نے اس سے قبل بھی اعتراف کیا تھا کہ ریلز اور ڈائریکٹ میسجز ہی وہ شعبے ہیں جنہوں نے انسٹاگرام کو ترقی کی نئی رفتار دی، اس لیے ہم انہیں ایپ کے نمایاں حصے کے طور پر مزید ابھارنے کی حکمتِ عملی پر کام کر رہے ہیں۔”

ٹیک ماہرین کے مطابق انسٹاگرام کی یہ اپ ڈیٹ صارفین کے تجربے کو بدلنے کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم کو مزید ویڈیو اور کمیونیکیشن بیسڈ ایپ کے طور پر مستحکم کرے گی — جو کہ مستقبل کی ڈیجیٹل حکمتِ عملی میں انسٹاگرام کا واضح رخ دکھاتی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • انسٹاگرام نوجوانوں کیلئے کونسی نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے والا ہے؟
  • مائیکروسافٹ کا پہلا اے آئی امیج جنریٹر ماڈل متعارف
  • دبئی میں سونا چیک کرنے والی ’اے ٹی ایم‘ مشین متعارف
  • سندھ حکومت کا اقدام، طلبہ کی حاضری کیلئے نیا مانیٹرنگ ڈیجیٹل نظام متعارف
  • انسٹاگرام نے بالغ مواد کو محدود کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا
  • سندھ میں طلبہ کی حاضری کی نگرانی کیلئے نیا نظام متعارف
  • بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں ذیابیطس اور موٹاپے کا جدید علاج متعارف کرادیا
  • انسٹاگرام نے نئے مینیو بار کی آزمائش شروع کر دی، محدود صارفین کو رسائی حاصل
  • سعودی یوم الوطنی کرکٹ ہنگامہ،علیم ڈارنےامپائرنگ کےفرائض انجام دیئے