اثاثے ضبط کی کوشش پر روس کا یورپی یونین کو انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز:۔بیلجیئم میں تعینات روس کے سفیر دینس گونچار نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین نے روس کے خودمختار مالیاتی اثاثوں کو ضبط یا استعمال کرنے کی کوشش کی، تو اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور روس کی جانب سے مناسب جواب دیا جائے گا۔
سفیر گونچار نے روسی خبررساں ایجنسی تاس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ خودمختار اثاثوں کو ضبط کرنا یا ان کا استعمال کرنا دراصل چوری کے مترادف ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ اگر یورپی یونین اس منصوبے پر عمل درآمد کرتی ہے، تو ان کی باہمی یکجہتی کی تمام باتیں ختم ہو جائیں گی اور وہ صرف اپنے نقصانات گننے پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے یوکرین کی جنگی صورتحال بگڑ رہی ہے، میدانِ جنگ میں کیف کی شکست اور معاشی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے، اجتماعی مغرب کے لیے بھی یوکرینی حکومت کو مالی سہارا دینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
سفیر کے مطابق، ایسی صورتحال میں یورپی یونین کی قیادت اور چند انتہائی روس مخالف ممالک، خاص طور پر بیلجیئم جیسے ہچکچاہٹ کا شکار ممالک پر دباﺅ ڈال رہے ہیں تاکہ وہ روس کے منجمد اثاثے ضبط کرنے کی اسکیم پر آمادہ ہو جائیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ روس ایسی کسی بھی حرکت کو قانونی نہیں مانے گا اور ردعمل سخت اور متناسب ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یورپی یونین
پڑھیں:
پاکستان رائیڈرز گروپ کی جانب سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں الوداعی ملاقات
ابوظہبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) پاکستان رائیڈرز گروپ (PRG) کے اراکین نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے الوداعی ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتخانے ابوظہبی میں منعقد ہوئی، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد رائیڈرز نے شرکت کی۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان رائیڈرز گروپ کے جذبے، عزم اور مثبت سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے گروپ کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے میں اپنا کردار جاری رکھیں۔ اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان رائیڈرز گروپ کے صدر عمر طارق (مرزا خُد) کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ گروپ کی جانب سے سفیر کو ایک یادگاری جیکٹ پیش کی گئی۔(جاری ہے)
تقریب میں سفیر نے گروپ کے دیگر اراکین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعارفی سرٹیفیکیٹس بھی عطا کیے۔
پاکستان رائیڈرز گروپ کے صدر عمر طارق نے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی اور تعاون نے کمیونٹی سرگرمیوں میں گروپ کے کردار کو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گروپ آئندہ بھی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتا رہے گا۔ تقریب میں سفارتخانے کے سینئر حکام اور پاکستان رائیڈرز گروپ کے متعدد اراکین نے شرکت کی۔