data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برلن: جرمنی کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس BND (Bundesnachrichtendienst) کے نئے سربراہ مارٹن یاگر کاکہنا ہے کہ ایجنسی کو روس کی بڑھتی ہوئی جارحانہ پالیسیوں اور سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ فعال، خطرہ مول لینے والی اور بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ خفیہ ادارہ بنایا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پارلیمان کی ایک عوامی کمیٹی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مارٹن یاگر نے کہا کہ جرمنی اور یورپ کو روس کی جانب سے ممکنہ مزید بگاڑ کے لیے تیار رہنا ہوگا ، روس اس وقت بھی یورپی ممالک کے خلاف سائبر حملوں، تخریبی کارروائیوں، جعلی معلومات پھیلانے اور جاسوسی جیسے اقدامات کے ذریعے “ایک ہائبرڈ جنگ  میں مصروف ہے۔

مارٹن یاگر نے کہا کہ  ہم مخصوص اور مربوط انداز میں زیادہ خطرات مول لیں گے تاکہ ایسی معلومات حاصل کی جا سکیں جو ہمارے مخالفین کے منصوبوں کو ظاہر کریں اور ان کی کمزوریاں بے نقاب کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ BND کو اپنے یورپی اور بین الاقوامی اتحادی اداروں کے ساتھ بہتر تعاون کے قابل بنانا ناگزیر ہے،  روس یورپ میں سرد امن کی کیفیت کو کسی بھی وقت کھلی محاذ آرائی میں بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  روس اپنی حقیقی نیتوں کو چھپاتا ہے مگر مسلسل ہماری حدود کو آزما رہا ہے۔ ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ کوئی بڑا حملہ 2029 سے پہلے نہیں ہوگا — ہم پہلے ہی روسی دباؤ میں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مقصد نیٹو کو کمزور کرنا، یورپی جمہوریتوں کو غیر مستحکم کرنا اور معاشروں میں خوف و مایوسی پیدا کرکے یورپ کو اپنے اثر میں لانا ہے،  ماسکو یورپ کو اقتصادی انحصار میں جکڑنے اور اپنے اثر و رسوخ کو مغرب تک بڑھانے کی کوششوں میں کسی فوجی تصادم سے بھی گریز نہیں کرے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پولینڈ کا اسرائیل سے تاریخی غلط بیانی پر احتجاج، اسرائیلی سفیر طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وارسا: پولینڈ اور اسرائیل کے درمیان ہولوکاسٹ سے متعلق تاریخی بیانیے کے معاملے پر نیا سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا ہے، پولینڈ کے وزیر خارجہ رادوسواف سکوورسکی نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی یادگاری ادارے یاد و شیم  کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر سخت اعتراض اٹھایا اور باضابطہ تصحیح کا مطالبہ کیا۔

(یاد و شیم ایک اسرائیلی ادارہ ہے جو ہولوکاسٹ کی تاریخ محفوظ کرتا ہے، اس پر تحقیق کرتا ہے اور نازی ظلم میں مارے گئے یہودیوں کی یادگاروں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔)

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پولش وزارتِ خارجہ نے اسے تاریخی مسخ شدہ تاثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوسٹ غلط طور پر یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہودیوں پر پابندی پولینڈ کی ریاست یا معاشرے نے لگائی، حالانکہ 1939 سے 1945 تک پورا پولینڈ نازی جرمنی کے قبضے میں تھا اور تمام سیاسی و سماجی نظام جرمن کنٹرول میں تھا۔

(پولش وزارتِ خارجہ یہ وہ سرکاری ادارہ ہے جو پولینڈ کے دوسرے ممالک سے تعلقات سنبھالتا ہے، سفیروں سے بات کرتا ہے)

تنقید کے بعد یاد و شیم نے پوسٹ کے نیچے ایک وضاحتی پیغام شامل کیا کہ بیج پہننے کا حکم جرمن حکام کے کہنے پر نافذ ہوا تھا بعد ازاں ادارے کے چیئرمین دانی دیان نے مزید وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ  یاد و شیم کی تمام تحقیقی دستاویزات میں واضح ہے کہ پولینڈ اُس وقت مکمل طور پر جرمن قبضے میں تھا،  کوئی بھی مختلف تاثر درست نہیں۔

خیال رہےکہ  معاملہ اُس پوسٹ سے شروع ہوا  تھا جو ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شائع ہوئی، جس میں لکھا گیا تھا کہ پولینڈ وہ پہلا ملک تھا جہاں یہودیوں کو شناختی بیج پہننے پر مجبور کیا گیا تاکہ انہیں باقی آبادی سے الگ کیا جاسکے، پوسٹ میں نہ تو نازی جرمن قبضے کا ذکر تھا نہ یہ واضح کیا گیا کہ یہ پابندی جرمن حکام نے مسلط کی تھی، جس پر وارسا میں فوری ردعمل سامنے آیا۔

واضح رہےکہ  پولینڈ اس موقف پر قائم ہے کہ وہ مکمل طور پر جرمن قبضے میں تھا، بطور ریاست اس نے کبھی نازیوں سے تعاون نہیں کیا اور تین ملین پولش یہودیوں سمیت لاکھوں شہری مارے گئے۔

دوسری جانب اسرائیل کو خدشہ ہے کہ پولینڈ بعض اوقات تاریخ کا مکمل تناظر بیان کرنے سے گریز کرتا ہے اور مقامی سطح پر یہودی دشمنی یا بعض تعاون کے واقعات کا ذکر کم کیا جاتا ہے حالانکہ مورخین ان واقعات پر تفصیل سے لکھ چکے ہیں۔

یاد رہےکہ جنگ سے پہلے پولینڈ تین ملین سے زائد یہودیوں کا گھر تھا، جہاں مذہبی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں سے بھرپور زندگی موجود تھی، ہولوکاسٹ نے اس تہذیبی ورثے کو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دیا،  جنگ کے بعد صرف ایک چھوٹا یہودی طبقہ باقی بچا جو کمیونسٹ دور میں بھی وقتاً فوقتاً یہودی دشمنی کا شکار ہوتا رہا ۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی ایم کی فنڈنگ سے یورپ و امریکا میں خفیہ سرگرمیوں تک ’را ‘ کی گھناؤنی سرگرمیاں بے نقاب
  • سہیل آفریدی کا الزام: وفاقی حکومت کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک جزیرے خرید رہی ہے
  • یوکرین نے ٹرمپ منصوبے کیلیے مثبت اشارہ دے دیا
  • یورپی پارلیمنٹ  کی  سوشل میڈیا کے استعمال کیلیے کم از کم عمر 16 سال تجویز
  • یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلیے کم سے کم عمر 16 سال مقرر کردی
  • یوکرین کا ٹرمپ امن فارمولے پر آمادگی کا اعلان، جنگ کے خاتمے کی امیدیں بڑھ گئیں
  • پولینڈ کا اسرائیل سے تاریخی غلط بیانی پر احتجاج، اسرائیلی سفیر طلب
  • ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کردیا
  • علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کردیا
  • ‏’ابو بہت ڈانٹیں گے‘، نسیم شاہ کا سیلفی کیلیے اصرار کرنے والی مداح کو جواب